اسکاؤٹس معاشرے میں تمام تر تعصبات سے بالا تر ہوکر خدمات انجام دیتے ہیں، جسٹس (ر) حسن فیروز
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے گروپ اسکاوٹ لیڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صوبائی اسکاؤٹ کمشنر نے کہا کہ سندھ بھر میں نہ صرف مذہبی تہواروں بلکہ ناگہانی آفات و حادثات کے دوران اسکاوٹس بلا رنگ ونسل ہمہ وقت اپنی خدمات کیلئے تیار رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے قائم مقام صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے کہا ہے کہ اسکاؤٹس معاشرے میں تمام تر تعصبات اور فرقہ واریت سے بالا تر ہوکر خدمات انجام دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر محرم الحرم کے دوران خدمات انجام دینے والے کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے گروپ اسکاوٹ لیڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں نہ صرف مذہبی تہواروں بلکہ ناگہانی آفات و حادثات کے دوران اسکاوٹس بلا رنگ ونسل ہمہ وقت اپنی خدمات کیلئے تیار رہتے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی اسکاوٹس سیکریٹری سید اختر میر نے کہا کہ اس سال بھی سندھ بھر میں پانچ ہزار سے زائد اسکاوٹس محرم الحرام کے دوران مجالس اور ماتمی جلوسوں میں اپنی سروسز دیں گے۔ اجلاس سے نائب صوبائی کمشنر پروفیسر معین اظہر صدیقی، کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے سیکریٹری آغا طاہر عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تمام لوکل کونسلز سے اوزیڈٹی فنڈز کی ماہانہ رپورٹ طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی یوسیز، ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز ، میونسپل کارپوریشنز سمیت سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔جب کہ پی اے سی نے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کو سندھ حکومت کی طرف سے سالانہ جاری ہونے والے 168 ارب روپے کے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال اور اخراجات کے تفصیلات جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔ پی اے سی نے محکمہ فنانس اور محکمہ بلدیات کو او زی ٹی فنڈز کے استعمال کے متعلق ماہانہ رپورٹ جمع نہ کرانے والی لوکل کونسلز کو او زیڈ ٹی فنڈز کا اجرا نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے کہا ہے کے سندھ حکومت سندھ بھر کی لوکل کونسلز کو سالانہ او زیڈٹی فنڈز کی مد میں 168 ارب روپے فراہم کر رہی ہے مگر لوکل کونسلز یہ رقم کہاں اور کیسے خرچ کر رہی ہیں اس متعلق کچھ نہیں معلوم ہو رہا اس لئے لوکل کونسلز کو کھلی چھوٹ نہیں دے سکتے۔ پیر کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر حسین سمیت سکھر ڈویزن کے لوکل کونسلز کے افسران نے شرکت کی۔