لاهور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء )  عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی نے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی صورتحال، باہمی تعلقات اور تجارتی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر بہادر خان ہوتی نے حالیہ دنوں ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور ایرانی حکومت و عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ "عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد، امن اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی ہر مسئلے کا پائیدار اور دیرپا حل ہیں۔" ملاقات میں قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی نے امیر بہادر خان ہوتی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ "ایران میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔" ڈاکٹر مسعودی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران پاکستان کو کم قیمت پر توانائی اور ایندھن فراہم کر سکتا ہے، جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا۔ ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، سماجی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا اور علاقائی امن و ترقی کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ملاقات کیبعد ایرانی کونسل جنرل کیجانب سے امیر بہادر خان ہوتی کو قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی لاہور کے ضلعی صدر نثار خان بھی موجود تھے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی