پاکستان کے عوام اور حکومت کا حج انتظامات پر پاکستان و سعودی حکومت کو خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے عوام اور حکومت نے رواں سال کے شاندار اور مثالی حج انتظامات پر پاکستان اور سعودی حکومت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستانی حجاج کے لیے جو قابلِ قدر خدمات اور کوششیں انجام دیں، وہ لائقِ تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاک سعودی یکجہتی کونسل کے زیرِ اہتمام “بہترین حج انتظامات” کے موضوع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی حکومت کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کیا۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے، جبکہ مہمانِ اعزاز سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی تھے۔کانفرنس کی صدارت امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کی، جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا عتیق الرحمن شاہ اور پروفیسر سجاد قمر نے سرانجام دیے۔

کانفرنس سے سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام مولانا عبدالغفور حیدری، صدر پاک سعودی یکجہتی کونسل مولانا علی محمد ابو تراب، امیر جمعیت علمائے اسلام س مولانا عبدالحق ثانی، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سیکرٹری جنرل جمعیت اہل حدیث مولانا عبدالرشید حجازی، مولانا سبطین شاہ نقوی، مفتی فیروز الدین ہزاروی اور مولانا شفیق الرحمن علوی نے بھی خطاب کیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ “پاکستانی حجاج کی خدمت ہمارا دینی، قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ اس سال حج آپریشن کی کامیابی اللہ کے فضل، حکومت پاکستان اور سعودی حکومت کی بہترین ہم آہنگی اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ ہم آئندہ بھی مزید بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔”انھوں نے خادم الحرمین الشریفینشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حج کے بہترین انتظامات کیے۔ انھوں نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انھوں نے کہا کہ اس سال مثالی حج ہوا۔ اور مشاعر میں ایر کنڈیشنز کی وجہ سے حجاج کو بہت زیادہ سہولت ملی۔ انھوں نے سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا کہ آنے والے سال روڈ ٹو مکہ کی سہولیات میں مزید اضافہ ہو گا۔

انھوں نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان پر دوبارہ اعتماد کیا اور وزیراعظم کی بھرپور سرپرستی کی وجہ سے بہتر انتظامات ممکن ہو سکے۔ تقریب کے میزبان اور مرکزی امیر جمعیت اہل حدیثسینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ “وفاقی وزیر مذہبی امور کی سربراہی میں پاکستانی حجاج کے لیے اعلی درجے کے انتظامات کیے گئے، جن پر پوری قوم ان کی شکر گزار ہے۔ سعودی حکومت نے بھی ہمیشہ حجاجِ کرام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔”انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال اور بے مثال ہے۔ سعودی حکومت نے حرمین کی تاریخی توسیع کی اور حجاج و معتمرین کی سہولیات میں بے پناہ اضافہ کیا۔ انھوں نے کہا نواف بن سعید المالکی پاکستان میں سعودی عرب جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انشا اللہ ہم حجاج کی بہتری کے لیے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے شانہ بشانہ ہیں۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ “سعودی عرب کی قیادت اور عوام پاکستانی بھائیوں سے دلی محبت رکھتے ہیں۔ حجاجِ کرام کی خدمت سعودی حکومت کے لیے اعزاز ہے۔ آئندہ بھی سعودی عرب اپنے مہمانوں کی خدمت کے معیار کو مزید بلند کرے گا۔”انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اور ہماری دوستی لازوال ہے۔ انھوں نے کہا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان بن عبدالعزیز حجاج اور معتمرین کی خدمت کو سعادت سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا سعودی عرب پورہ امت مسلمہ کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ اور ہر موقع پر بہترین کردار ادا کیا ہے۔

مولانا عبدالعفور حیدری، مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا فضل الرحمان خلیل، مولانا عبدالحق ثانی، پروفیسر سجاد قمر، مولانا عتیق الرحمن شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور درویش صفت انسان ہیں۔ اور انھون نے حاجیوں کی جو خدمت کی وہ ایک تاریخ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب تو اپنا بھرپور کردار ادا کر ہی رہا ہے۔ لیکن سردار محمد یوسف نے حج کے انتطامات میں بہتری کی اور حاجیوں کی بھرپور خدمت کی۔ اس موقع پر حجاج کرام کی بہترین خدمت پر پاکستان کے عوام اور علما کی طرف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر کو ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے شیلڈ بھی پیش کی۔ کانفرنس کے آخر میں شرکا نے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی اور یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی اس تعاون کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریو اے ای کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم یو اے ای کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ،وزیراعظم کی نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از.

.. ترکیہ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم قومی اسمبلی اجلاس میں کھربوں روپے مالیت کے 136مطالبات زر منظور پاک بھارت کشیدگی،شاہ رخ نے اپنی فرنچائز میں 2پاکستانیوں کو شامل کرلیا کے پی بجٹ پاس کرنا ضروری نہیں تھا، ہمارے پاس 30جون تک کا وقت تھا، سلمان اکرم راجا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کے عوام اور حج انتظامات سعودی حکومت پر پاکستان

پڑھیں:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاک افغان سرحد کے قریب فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور بروقت کارروائیاں کرکے 2 روز میں 47 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن کرکے بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کےلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔\932

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاک افغان سرحد کے قریب فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ، وہاں کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو د ن میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • بھارتی پراکسی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • مثالی سول سرونٹ اور انسان دوست رہنماء کو خراجِ تحسین
  • میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 67 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے ،پاک فوج کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
  • میجر طفیل محمد شہید کا 67واں یوم شہادت، پاک فوج کا بھرپور خراج عقیدت
  • وزیر اعلیٰ کے پی کا مستونگ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین
  • ظلم و جبر کے بدترین دور میں 5 اگست کی کال پر پاکستانی قوم کا بڑی تعداد میں نکلنا قابل تعریف ہے، عمران خان
  • عمران خان نے 5 اگست کے احتجاج پر اطمینان کا اظہار کردیا، عوام کو خراجِ تحسین