علماء مشائخ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکہ اسرائیل کے خلاف دلیرانہ جدوجہد، اعلیٰ سیاسی بصیرت اور بروقت جوابی کارروائی مثالی حکمت عملی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے یہ کارنامے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ پر مشتمل 12 رکنی نمائندہ وفد نے محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی قیادت میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصل جنرل کراچی وحید اصغری سے ملاقات کی۔ علماء کے وفد نے ایران پر اسرائیلی امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت و عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، شہداء و زخمیوں و متاثرین کیلئے دعا کی۔ علماء نے کہا کہ پاکستان کے علماء، عوام اور حکومت پاکستان ایران کے شانہ بشانہ ہیں، استعماری قوتوں کے خلاف وحدت امت و بیداری کو فرو غ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسرائیلی ایران جنگ بندی کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن کیلئے سنگ میل مثبت پیش رفت قرار دیا، ایران نے اسرائیل کو اس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شکست فاش سے دوچار کرکے مسلم امہ کے حوصلوں کو جلا بخشی ہے، فلسطین پر ہونے والے سنگین مظالم کا بدلہ لیا۔

علماء مشائخ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکہ اسرائیل کے خلاف دلیرانہ جدوجہد، اعلیٰ سیاسی بصیرت اور بروقت جوابی کارروائی مثالی حکمت عملی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے یہ کارنامے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ وفد میں مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مرکزی سینئر وائس چیئرمین علامہ محمد حسین مسعودی، مرکزی نائب صدر علامہ ڈاکٹر پروفیسر سید شمیل احمد قادری حنبلی، محاذ کے صوبائی صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مرکزی نائب صدر صاحبزادہ علامہ منظرالحق تھانوی، پاک سول سولجر علماء مشائخ سندھ کے صدر مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، محاذ کے قانونی مشیر ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، پاکستان نظریاتی پارٹی اور محاذ سندھ کے رہنما مولانا مفتی محمد ابراہیم چترالی، ممتاز سینئر صحافی حافظ سید محمد عاصم شیروانی، محاذ کے صوبائی رہنما مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، حسین الدین شاہ رحمانی، میڈیا کوآرڈینیٹر فاروق احمد ریحان شریک تھے۔ اس موقع پر علماء نے ایرانی قونصل جنرل کے ہمراہ ہاتھوں میں ہاتھ بلند کرکے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علماء مشائخ ایران کے محاذ کے

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات؛جلدالجزیرہ کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

سٹی 42: صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل ناصر بن فیصل بن خلیفہ الثانی کی دوحہ میں ملاقات ہوئی ۔

صدر زرداری نے قطر کی میزبانی اور قطری قیادت سے ہونے والی مفید ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ الجزیرہ کا معروضی صحافت اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کے حق میں قطر کے اصولی مؤقف اور امنِ غزہ کیلئے قیادت کو سراہا۔

   واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن

ناصر بن فیصل الثانی نے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر پاکستان کے شکر گزار ہونے کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے صدر کو آگاہ کیا کہ الجزیرہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ملاقات میں خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر باقر قالیباف کراچی پہنچ گئے، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے استبال کیا
  • ترقی کا راز خوشحال اور پر امن ریاست میں مخفی ہے، خواجہ سلمان رفیق کی علماء کے وفود سے گفتگو
  • برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  • صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات؛جلدالجزیرہ کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا
  • مسلمانوں کیلئے "وندے ماترم" لازمی قرار دینا غیر اسلامی فعل ہے، متحدہ مجلسِ علماء کشمیر
  • آج افغانستان پر جو الزام لگایا جارہا ہے کہ یہی ایران پر لگایا جارہا تھا، فضل الرحمان
  • وزیراعظم سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات، 27 ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی اختیارات طلب
  • وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات
  • متحدہ مجلس علماء کی اسکولوں میں وندے ماترم لازمی قرار دینے کی شدید مذمت
  • ایران کے میزائلوں نے آہنی گنبد کے افسانے کا خاتمہ کر دیا، ایاز صادق