Islam Times:
2025-11-07@20:17:07 GMT

وزیر اعظم آزادکشمیر سے پیر محمد مظہر سعید شاہ کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

وزیر اعظم آزادکشمیر سے پیر محمد مظہر سعید شاہ کی ملاقات

ملاقات میں علماء و مشائخ قومی کنونشن منعقد کروانےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیر اطلاعات و چیئرمین پارلیمانی بورڈ آزاد جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں اتحادی دینی جماعتوں اور مدارس و مساجد کے مسائل کےحوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پیر محمد مظہر شاہ نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو دینی جماعتوں کے مطالبات بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو علماء کرام و مشائخ عظام کی مشترکہ کانفرس منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی جس سے وزیراعظم آزادکشمیر نے اتفاق کیا۔ ملاقات میں علماء و مشائخ قومی کنونشن منعقد کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے تجوید القرآن ٹرسٹ میں قاری کرام کے وظائف بڑھانے پر وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملاقات میں

پڑھیں:

عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان کی عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ تمغہ چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کی جانب سے جیتا گیا پہلا میڈل ہے۔

عروشہ سعید نے اپنی غیر معمولی صلاحیت، مہارت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کراش کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں ہیں۔

 

پاکستانی کراش ٹیم کی قیادت محمد سعد نے بطور ہیڈ کوچ کی جبکہ محمد رفیق اور شاہزیب نواز نے کھلاڑی کی تیاری اور تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ رہنمائی نے ٹیم کو یہ کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم کی جعلی تصویر پر درج مقدمے کے خلاف شاندانہ گلزار کاقانونی جنگ لڑنے کا اعلان
  • عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
  • ترقی کا راز خوشحال اور پر امن ریاست میں مخفی ہے، خواجہ سلمان رفیق کی علماء کے وفود سے گفتگو
  • ترک وزیر داخلہ کی وزیراعظم، محسن نقوی سے ملاقاتیں: دہشت گردی، انسانی سمگلنگ کیخلاف ورکنگ گروپ پر اتفاق
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا ملاقات کررہے ہیں
  • وزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات
  • شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ
  • اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یو این ڈی پی کے ریذیڈنٹ نمائندہ سیموئل رزک ملاقات کررہے ہیں