پاکستانی کیوئسٹ آصف ایشین 6 ریڈ اسنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کیویسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں محمد آصف نے ملائیشیا کے لم کاک لیونگ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔
کوارٹر فائنل کے آغاز سے ہی آصف نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی تین فریمز اپنے نام کیے اور تین۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ان فریمز میں ان کا اسکور 0-67، 21-41 اور 19-27 رہا۔ تاہم چوتھے اور پانچویں فریمز میں ملائیشین کیویسٹ نے واپسی کی اور آصف کی ایک معمولی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقابلہ 2-3 تک پہنچا دیا۔
اس کے بعد آصف نے چھٹے فریم میں ایک بار پھر اپنی برتری مستحکم کی، مگر ساتویں فریم میں لم کاک لیونگ نے انہیں ایک بھی بال پوٹ کرنے کا موقع نہیں دیا اور مقابلہ 3-4 پر لے آئے۔ آٹھواں فریم فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
آخری لمحات میں جب اسکور تقریباً برابر تھا، لم کاک لیونگ کی پنک بال پر غلطی نے آصف کو موقع دیا اور انہوں نے مہارت سے یہ گیند پوٹ کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ یوں محمد آصف نے بیسٹ آف 9 کے اس میچ میں 5-3 سے کامیابی حاصل کی۔ ان کی فتح کا مجموعی اسکور 0-67، 21-41، 19-27، 59-5، 32-41، 25-38، 68-0، اور 21-35 رہا۔
اب سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ کل ایک اور ملائیشین کھلاڑی تھور چوان لیونگ سے ہوگا۔ محمد آصف کی اس شاندار فتح نے نہ صرف پاکستانی شائقین اسنوکر کو خوشی دی ہے بلکہ ٹورنامنٹ میں ان کی پوزیشن کو بھی مضبوط کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔