عوام کے تعاون سے ترقی کا نہ رکنے والا سفر جاری ہے، سید وجیہ حسن
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن محمد مظفرسے اہلیانِ ناظم آباد کے معتبر نمائندوں کے وفد کی ملاقات۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن، وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن محمد نعمان صدیقی، منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران وفد نے چیئرمین سید محمد مظفر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ناظم آباد ٹاؤن کی منتخب اور عوامی حمایت یافتہ قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی غیر جمہوری دباؤ یا ہتھکنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن نے کہا عوام کے تعاون سے ترقی کا نہ رکنے والا سفر جاری ہے، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ناظم آباد ٹائون کو مثالی ٹائون بنائیں، اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ اہلیان ناظم آباد ٹائون کو خوشگوار ماحول فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ ہمارے مختصر دور میں ناظم آباد ٹائون میں بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی، پارکوں کی بحالی، اسکولوں اور لائبریریوں تعمیر اور بحالی کے کام جاری ہیں، انہوں نے کہا ہم عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ہمیں عوام کا مکمل تعاون حاصل ہے، اس موقع پر وائس چیئرمین محمدنعمان صدیقی نے کہا ناظم آباد ٹائون کے منتخب بلدیاتی نمائندے اور افسران و ملازمین ٹیم ورک کے ساتھ ناظم آباد ٹائون کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ناظم ا باد ٹائون ناظم ا باد ٹاو ن کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔