data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنگ بندی کے باوجود ایران کے دارالحکومت تہران میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود دارالحکومت تہران میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے ایران کے ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود ایران کے مختلف مقامات پر حملے کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنگ بندی کے باوجود

پڑھیں:

وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن صورت حال ابتر

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی صورت حال ابتر ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے دعووں کے برعکس غیر ملکی کاؤنٹرز میں سے اکثر بند ہیں جب کہ امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈیپارچر میں کاؤنٹرز 30 اور ارائیول کاؤنٹرز 40 ہیں۔ ڈیپارچر اور ارائیول لاؤنجز میں چند کاؤنٹرز سے کام چلایا جارہا ہے۔ ائیرپورٹ پر ہزاروں مسافروں کے لیے صرف چند امیگریشن کاؤنٹرز دستیاب  ہیں۔ علاوہ ازیں اسٹاف کی کمی کے باعث بھی مسافروں کی طویل قطاریں برقرار ہیں۔

امیگریشن نظام میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو اب بھی گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر ملکی سیاح اور سرمایہ کار لمبے انتظار سے پریشان اور اضطراب کا شکار  ہو رہے ہیں۔نئے کاؤنٹرز کا اعلان کردیا گیا ہے، تاہم سہولیات اور تربیت نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مسافر فیملیز کا کہنا ہے کہ امیگریشن پراسس میں ڈیڑھ سے 2 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ بزرگ بچے ساتھ ہوتے ہیں اور کئی کئی گھنٹے اذیت ناک عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ایئرپورٹ امیگریشن کا عمل تیز کرنے کے دعوے حقیقت سے دور نظر آ رہے ہیں اور ایف آئی اے کے اعلان کے باوجود اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زمینی حقائق تبدیل نہیں  ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن صورت حال ابتر
  • ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنیکا مطالبہ
  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، فٹبالر سمیت مزید 150 فلسطینی شہید
  • چین کا اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • اسمعیل بقائی کیساتھ جاپان و ہالینڈ کے سفیروں کی ملاقات
  • ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیوکلئیر سائنسدان سمیت دو افراد کو پھانسی دے دی
  • سلامتی کونسل میں فلسطین.اسرائیل تنازع پر کھلی بحث، چین کی جانب سے فوری جنگ بندی کی اپیل
  • پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، بیرسٹر سیف