data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اوآئی سی سی آئی) نے پاکستان کے انٹیلکچوئل پراپرٹی (آئی پی)نظام پر برطانیہ کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کی جانے والی برطانیہ کی حکومت کی حالیہ رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔یہ رپورٹ ملک میں فوری طورپر آئی پی کے نفاذ کیلئے او آئی سی سی آئی کے دیرینہ مطالبے کی تائید کرتی ہے۔ یوکے انٹیلکچوئل پراپرٹی آفس اور ڈپارٹمنٹ فار بزنس اینڈ ٹریڈ کی تیارکردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آئی پی کا نفاذ پاکستان کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 2023میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوںاور ٹریڈ مارک کی جعل سازی سے پاکستان کی معیشت کو 2.

2ارب پائونڈ (تقریباً 800ارب روپے)کا نقصان ہوا ہے۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنرکراچی لانس ڈوم نے کہاکہ انٹیلکچوئل پراپرٹی رائٹس کا موئثر نفاذ کاروباری اعتماد اور معاشی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ یہ رپورٹ پاکستان کے آئی پی سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے پالیسی ڈائیلاگ ، تکنیکی معاونت اور آگاہی کے اقدامات کی راہ متعین کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ ایک محفوظ اورمنصفانہ کاروباری ماحول کیلئے حکومتِ پاکستان اور کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرنے کیلئے پْرعزم ہے۔ او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم عبد العلیم نے کہاکہ برطانیہ کی حکومت کی رپورٹ آئی پی کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کیلئے او آئی سی سی آئی کی بار بار کی جانے والی سفارشات کی توثیق کرتی ہے۔ آئی پی قوانین کا موئثر نفاذصرف ایک قانونی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک اہم معاشی ترجیح ہے۔ آئی پی کے نفاذ کے بغیر پاکستان کو مسلسل محصولات کے نقصان، صارفین کو نقصان پہنچنے اورسرمایہ کاری کے کمزور ماحول جیسے مسائل کا سامنا رہے گا۔ او آئی سی سی آئی پاکستان میں آئی پی کے موئثر نفاذ کیلئے آئی پی او پی کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور ایک مضبوط اور وسائل سے آراستہ آئی پی او کے قیام کیلئے مسلسل کوشاں ہے جسے اداروں کے درمیان موئثرتعاون حاصل ہو۔ رپورٹ میںاس بات پر زوردیاگیاہے کہ پاکستان کو ایک جامع انٹیلی جنس پر مبنی نیشنل آئی پی کے نفاذ کی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے جس کے تحت ادارہ جاتی اسٹرکچر کو مربوط اور جعلی مصنوعات کے فروغ کی روک تھام کیلئے عوامی سطح پر شعور اجاگرکیاجائے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: او ا ئی سی سی ا ئی ا ئی پی کے کرتی ہے نفاذ کی کے نفاذ کیلئے ا

پڑھیں:

سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم  شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا  ہے۔

 اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے سٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔

موجوہ نظام کو ہائبرڈ یا ون پیج سے منسوب کرنا غلط ہے: رانا ثنا اللہ    

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
  • سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے،وزیراعظم
  • برطانیہ نے پی آئی اے کو افتتاحی پرواز کیلئے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں دیدی : خواجہ آصف 
  • پی آئی اے برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کب کریگی؟ خوشخبری آگئی
  • برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی
  • قومی ایئر لائن کو برطانیہ کیلئے براہ راست پرواز کی اجازت مل گئی
  • پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کی راہ ہموار
  • برطانیہ نے پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر کارگو لائسنس جاری کر دیا
  • معاون خصوصی ہارون اختر خان کی اسکاٹ جیکب اوربورڈآف انویسٹمنٹ کے وفد سے ملاقات