اسلام آباد میں جائیداد کی ٹرانسفر سے متعلق 2 قوانین ہیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جائیداد کی ٹرانسفر سے متعلق 2 قوانین ہیں، ایک رجسٹری کے ذریعے اور دوسرا سی ڈی اے ٹرانسفر کا قانون ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دے رہے، نہ کتابیں ان کو دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں رجسٹری پر زیادہ ٹیکس کا نظام رائج ہے، دوسری جانب سی ڈی اے ٹرانسفر پر فیس کم ہے، میری تجویز ہے کہ اسلام آباد کے لیے ایک قانون لاگو کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک قانون کے نفاذ سے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہو گا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی نے کثرتِ رائے سے بیرسٹر گوہر کی ترمیم مسترد کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر کہ اسلام ا باد
پڑھیں:
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 14اگست تک دن میں دو گھنٹے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کیلئے معطل رہے گا۔
نوٹم کے مطابق پاکستان فضائیہ کے جنگی طیارے صبح 11بجے سے دوپہر ایک بجے ریہرسل کریں گے،14اگست کےدوران فضائی حدود اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو سکے گا۔
جنگی طیاروں کی ریہرسل کے دوران تمام ایئر لائنز کے کپتانوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کیا کہا؟جانیے
مزید :