کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل اور جماعت اہلسنیت کے وفود کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
وفود نے ایران کو امریکہ اور اسرائیل کیخلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہک ایران نے جوانمردی کیساتھ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، جو پوری امت مسلمہ کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر محمد خالد سلطان سروری قادری اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ دبیر حسین کی سربراہی میں وفود نے کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ میں نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے امریکی اور صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کی فتح کو شاندار قرار دیتے ہوئے مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں کھڑے رہنا اور ان کو منہ توڑ جواب دینا آسان کام نہیں ہے۔ ایران نے جوانمردی کے ساتھ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، جو پوری امت مسلمہ کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کو اسلامی اتحاد کے بغیر شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر ایران میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی افسران اور سائنسدانوں کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔