علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ ایران انقلاب اسلامی کے بعد کسی استعماری قوت کے سامنے نہیں جھکا، ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فتح نصیب ہوئی۔ ایران نے شیطان بزرگ کے منہ پر ایسا جوتا مارا کہ آج تک کسی نے اتنی جرات نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور شیعہ علماء کونسل کے ایک وفد نے ایران قونصلیٹ پشاور میں جنرل قونصلر علی بنفشہ خواہ سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین، مولانا کرامت علی حیدری اور مولانا باقر حسین شامل تھے۔ اس موقع پر ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ میں میں ایران کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ اور اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی۔ حالیہ ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ میں رہبر معظم کی دانشمندانہ جنگی پالیسی، شہدائے مقاومت و استقامت اور ایران کی غیور عوام کی استقامت کو سراہا۔

علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ ایران انقلاب اسلامی کے بعد کسی استعماری قوت کے سامنے نہیں جھکا، ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فتح نصیب ہوئی۔ ایران نے شیطان بزرگ کے منہ پر ایسا جوتا مارا کہ آج تک کسی نے اتنی جرات نہیں کی۔ اور اس جنگ سے فرار ہو کر دیگر ممالک کے ذریعے امن کی بھیک مار رہا ہے۔ ایران قونصلر جنرل نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تشریف آوری کا بہت شکریہ اور پاکستان کی غیور عوام نے بھی بلاتفریق ایران کی حمایت کی ہے ہم انکے شکر گزار ہیں، آخر میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم