PARIS:

اسپین کے کارلوس الکاریز فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں سرخرو رہے اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اعصاب شکن مقابلے کے بعد اٹلی کے جینک سینر کو شکست دی۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فائنل میں اٹلی کے جینک سینر اور اسپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل  تھے اور ہسپانوی اسٹار کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔

پہلے سیٹ میں سینر نے 4-6 سے برتری ثابت کی، دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی اسٹار نے 6-7 سے فتح پائی، تیسرا سیٹ  الکاریز نے 4-6 سے جیت لیا اور پھر چوتھے سیٹ میں بھی الکاریز 6-7 سے فاتح رہے۔

فرنچ اوپن کے فائنل کے فیصلہ کن سیٹ میں اسپین کے الکاریز نے سپر ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کی۔

قبل ازیں ویمنز ٹائٹل امریکا کی کوکو گف کے نام رہا، جنہوں فائنل میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے میں شکست دی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فرنچ اوپن اسپین کے سیٹ میں

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا