WE News:
2025-06-28@23:06:03 GMT

یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ، مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ، مقدمہ درج

لاہور میں یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ یوٹیوبر رجب بٹ کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: بچے کی موت پر وی لاگ، صارفین کا یوٹیوبر رجب بٹ پر پابندی کا مطالبہ

ایف آئی آر میں رجب بٹ نے موقف اپنایا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ کی گئی، گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ سے گھر کے باہر گولیاں لگنے سے ایک کتا بھی مر گیا۔

قدمہ دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے 100سے زائد رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

عیسی ترین:ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں تحریک انصاف کے 100سے زائد رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ سنجاوی پولیس نے پارٹی کی جانب سے کنوینشن کے انعقاد پر کیا ۔

پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر میں تحریک انصاف کے صدر دائود شاہ کاکڑ اور دیگر رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔

مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے 100سے زائد رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
  • رجب بٹ کے ساتھ افسوسناک واقعہ، ملزمان موقع سے فرار، مقدمہ درج
  • رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
  • رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ
  • جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں کا بھارت کے مظالم کے خلاف احتجاج
  • نامعلوم افراد کی رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج
  • خضدار، شفیق مینگل کے بھائی کے قتل کا مقدمہ اختر مینگل کیخلاف درج
  • تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ، 19 سالہ نوجوان  شدید زخمی
  • میکسیکو میں فائرنگ کا خونی واقعہ، بچوں سمیت 10 افراد ہلاک