مردان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میاں بیوی
پڑھیں:
بین الاقوامی میری ٹائم ایکسپو کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-10
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو سینٹر کے موقع پرشرکا، غیر ملکی مہمانوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع اور مؤثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کل 3372 افسران و اہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جن میں 1626 ٹریفک پولیس اہلکار، 186 اسپیشل برانچ افسرانور دیگر شعبہ جات کے تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، ایکسپو سینٹر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، کسی بھی غیر معمولی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریپڈ ریسپانس فورس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، اور کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ بھی الرٹ رہیں گے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تعاون سے بین الاقوامی نمائش کے دوران پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے گا تاکہ کراچی کا مثبت اور ترقی یافتہ تشخص دنیا کے سامنے اجاگر ہو سکے۔