پاکستانی فوج کے ساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے، سکھ فار جسٹس کےسربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔بذریعہ ویڈیولنک پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر17 اگست کوامریکا میں ریفرنڈم ہوگا، ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنےگاخالصتان۔
جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اورنیو دہلی خالصتان میں شامل ہے، سکھوں کوآزادی کی تحریک کےساتھ ہوناچاہیے۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھاکہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستانی فوج کےساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس کا مہمان بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے، کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کاذمہ دارٹھہرایا۔گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل سکھوں پرپابندیاں لگائی جارہی ہیں۔
بھارت ممکنہ طور پر مقبوضہ کشمیر کو ایک علیحدہ ریاست بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، اسحاق ڈار نےخدشہ ظاہر کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا
پڑھیں:
پاکستانی وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، بڑے معاشی پیکج اور اہم معاہدے متوقع
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ حکومتِ جاپان کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے اور 20 برس بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا پہلا جاپانی دورہ ہوگا۔ اس سے قبل 2005 میں اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز نے جاپان کا دورہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس دورے کے دوران جاپان کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑے معاشی و تجارتی پیکج کا اعلان متوقع ہے، جس میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور برآمدات کے فروغ سے متعلق منصوبے شامل ہوں گے۔ متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے، جنہیں دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: جاپانی مارکیٹ سے پاکستانی طلبا کیسے مستفید ہو سکتے ہیں؟
جاپان کے سفیر اکاماتسو شُوئچی نے اس دورے کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپان، پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور یہ دورہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف جاپانی وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں یہ دورہ حکومتی سطح کے ساتھ عوامی، کاروباری اور تعلیمی شعبوں میں بھی تعاون کے نئے دروازے کھولے۔
اس سے قبل، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 17 اگست کو 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان جائیں گی، جہاں وہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گی اور اعلیٰ جاپانی حکومتی شخصیات و بزنس لیڈرز سے ملاقات کریں گی۔ ان کا مقصد پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع متعارف کرانا اور تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جاپان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزیراعظم شوکت عزیز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف