واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت نے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، مستقبل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کی دہشت گرد سرگرمیوں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور کلبھوشن یادیو کیس کو بھارت کے منفی عزائم کی واضح مثالیں قرار دیا، فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی گئی جس پر عالمی سطح پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بھارت خود کو دنیا کا رہنما کہنے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اس کے اقدامات حقیقت کے بالکل برعکس ہیں، بھارت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف پاکستان نے ایک مؤثر اور کامیاب سفارتی جنگ لڑی ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور پاکستان آج بھی اس مؤقف پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

فیلڈ مارشل نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے، بیرون ملک پاکستانی پاکستان کے عزت و وقار کا سرچشمہ ہیں اور ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، سوشل میڈیا دشمن عناصر کی جانب سے انتشار پھیلانے کا ذریعہ بن چکا ہے، نئی نسل کی سوچ اور ترجیحات کو سمجھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے اور ممکنہ تجارتی معاہدے کے نتیجے میں بھاری سرمایہ کاری کی امید ہے، سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے ساتھ جاری معاشی تعاون کو بھی سراہا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیلڈ مارشل بھارت کی

پڑھیں:

پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، بھارتی کپتان

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے میچ کے بعد کہا کہ پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، دس پندرہ میچز میں بھارت ہی زیادہ تر جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریباً دس ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں، لگتا ہے کیچ چھوڑنے والوں کے ہاتھوں میں مکھن لگا تھا۔

سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ وکٹ کو سمجھ کر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ دس اوورز کے بعد کا تھا، بریک کے بعد بھارتی بولرز نئے روپ میں سامنے آئے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی
  • شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی کا امکان
  • بلوچیستان : فیلڈ مارشل کی ہدایت پر منشیات کیخلاف مہم شروع ‘ پوست کی فصلیں تلف 
  • حارث ر ئوف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حکم پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
  • فیلڈ مارشل کی ہدایت پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم
  • بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
  • پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، بھارتی کپتان