آپریشن سندور غلط چال، معلوم ہی نہیں تھا پاکستان کا ردعمل اتنا تباہ کن ہوگا ، بھارتی آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
بھارت کے آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی نے پاکستان کے خلاف ہونے والی حالیہ جنگ اورآپریشن سندور کے حوالے سے ایک اور حیران کن بیان دے دیا ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ آپریشن بغیر کسی واضح منصوبہ بندی کے شروع کیا گیا تھا، اور بھارتی قیادت کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ پاکستان کس قدر سخت اور مؤثر ردعمل دے گا۔
جنرل اپیندر دویدی نے آپریشن سندور کو شطرنج کے ایک غلط چال سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ ہمیں کرنا کیا ہے، اور پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کھلے الفاظ میں اعتراف کیا کہ بھارت نے جنگ کے آغاز سے قبل زمینی حقائق اور ممکنہ نتائج کا اندازہ نہیں لگایا تھا۔ ہمیں علم ہی نہیں تھا کہ پاکستان ایسا سخت جواب دے گا۔
پاکستان کا بھرپور جواب: رافیل سمیت 6 بھارتی طیارے تباہ
یاد رہے کہ بھارت نے مئی کے پہلے ہفتے میں آپریشن سندور کے تحت پاکستان پر فضائی حملے کیے، جن میں بہاولپور سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم، پاکستان ایئر فورس نے نہ صرف فوری ردعمل دیا بلکہ بھارت کے چھ جنگی طیارے، جن میں جدید رافیل بھی شامل تھا، مار گرائے۔
فتح میزائلوں کا وار: بھارت کو بھاری نقصان
10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں *فتح میزائلوں* سے بھارتی ایئربیسز، میزائل ڈپو اور دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں بھارت کو شدید مالی و جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جس کی تفصیلات ابھی تک بھارت نے پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں۔
بھارت کی پسپائی اور ثالثی کی اپیل
پاکستان کی جوابی کارروائی سے بوکھلا کر بھارت نے جنگ بند کرانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ثالثی کی اپیل کی، جسے پاکستان نے قبول کرتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کیا۔
نقصانات پر پردہ، بھارتی بیانات میں تضاد
بھارت کی جانب سے اب تک اپنے نقصانات کو چھپایا جا رہا ہے۔ عسکری حکام نے مبہم الفاظ میں طیارے تباہ ہونے کا ذکر تو کیا، مگر نہ طیاروں کے نام بتائے گئے اور نہ ہی تعداد۔
حیرت انگیز طور پر، جنگ کے تین ماہ بعد بھارتی ایئر چیف نے الٹا دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے 6 طیارے مار گرائے، لیکن اس دعوے کی کوئی ٹھوس شہادت پیش نہیں کی گئی۔
پاکستان نے شواہد کے ساتھ کامیابی ثابت کی
دوسری جانب، پاکستان نے جنگ کے دوسرے ہی روز بھارتی طیاروں کی تباہی کے واضح ڈیجیٹل شواہد ڈی جی آئی ایس پی آر اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی پریس کانفرنس میں پیش کیے تھے۔ جنگ کے اختتام پر پاکستان ایئر فورس کے نائب سربراہ نے کہا تھااسکور 0-6 ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہی نہیں تھا پاکستان نے کہ بھارت بھارت نے جنگ کے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔