data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے سبسکرپشن ماڈل میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد صارفین اپنی کمائی میں نمایاں اضافہ کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اب صارفین سبسکرپشن سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ کما سکیں گے، جو موجودہ 70 فیصد کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے ماڈل کے لیے چند شرائط متعین کی گئی ہیں۔ سب سے پہلے صارف کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہونی چاہیے، گزشتہ ماہ اس کی ویڈیوز کے مجموعی ویوز کم از کم ایک لاکھ ہونے چاہیے، اور اسی ماہ اس نے 3 یا اس سے زائد سبسکرپشن اونلی ویڈیوز پوسٹ کی ہوں۔ کمپنی کے مطابق جتنا زیادہ تسلسل کے ساتھ صارف مواد تخلیق کرے گا، اتنی زیادہ کمائی ممکن ہوگی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سبسکرپشن سے صارفین مضبوط کمیونٹیز تشکیل دے سکتے ہیں اور ماہانہ سبسکرپشن فیس کے ذریعے ان کے فالوورز کو خصوصی مراعات جیسے اسپیشل بیجز، سبسکرائبر اونلی پوسٹس، چیٹ فیچرز اور دیگر خصوصی مواد تک رسائی حاصل ہوگی۔

یہ تبدیلی ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا میں نافذ کی جا رہی ہے، تاہم کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ فی الحال عالمی سطح پر ٹک ٹاک سبسکرپشن پروگرام کے تحت صارفین کو 50 فیصد آمدنی کا حصہ دیا جاتا ہے، جسے نئے ماڈل کے تحت 70 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف کریئٹرز کی کمائی میں اضافہ ہوگا بلکہ صارفین اور کریئٹرز کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے اور ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر مخصوص کمیونٹیز کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹک ٹاک

پڑھیں:

رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بنک

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال مہنگائی کم ہو کر 6.8 فیصد تک محدود رہنےکا تخمینہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی بنک نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ورلڈ بنک کی جانب سے جاری پاکستان ڈیویلپمنٹ اپڈیٹ رپورٹ 2025ء کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد جبکہ اگلے سال 3 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال غربت کی شرح 21.5  فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال مہنگائی کم ہوکر 6.8 فیصد تک محدود رہنےکا تخمینہ ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 16 لاکھ نوجوان روزگارکے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے مختلف شعبوں میں جامع اصلاحات پر بھی زور دیا اور رپورٹ میں ریونیو میں اضافہ، سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں ایکسچینج ریٹ، سرکاری شعبے میں اصلاحات، برآمدات بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے جب کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روشنی میں سونے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ
  • پاکستان میں آئندہ حج سستا ہونے کا امکان
  • گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • اوپن اے آئی نے بھارتی صارفین کے لیے خوشخبری سنا دی، ایک سال تک چیٹ جی پی ٹی گو مفت دستیاب ہوگا
  • رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بنک
  • اے آئی کے اثرات، ایمیزون نے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا
  • سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • بھارت میں غیر ملکی ماڈل کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار
  • خواتین کی ملازمتوں کو خطرہ