پنجاب سے گن کلچر ختم کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے گن کلچر ختم کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس میں قتل و غارت کے واقعات کی تفصیلی تجزیاتی رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔
رپورٹ میں گزشتہ 4 سال کے قتل کی وارداتوں کا جائزہ لیا گیا اور قتل کے محرکات و وجوہات کا تعین کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سال میں 39 فیصد قتل زمین کے تنازع پر ہوئے، 23 فیصد قتل گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے ہوئے، دیرینہ دشمنی پر ہونے والے قتل کی شرح 6 فیصد رہی، 11 فیصد قتل نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہوئے اور غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کی شرح 21 فیصد رہی۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
وارداتوں میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقے اور گروپس کے کوائف جیو ٹیگنگ کے ذریعے ریکارڈ کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت اسلحہ کلچر اور قتل و غارت کے واقعات کی روک تھام کے لیے جیو ٹیگنگ کے ڈیٹا کا استعمال کیا جائے گا، تاکہ مجرموں کی شناخت اور بروقت کارروائی ممکن ہو۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
لاہور میں رواں سال جرائم میں کمی آئی: رپورٹ
رواں سال صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی۔
پولیس ریکارڈ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2024ء اور 2025ء کے 11 ماہ کے تقابلی جائزے کے مطابق گھناؤنے جرائم میں مجموعی طور پر 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ریسکیو ون فائیو پر کالز میں بھی 73 فیصد کمی آئی ہے۔
اسی طرح ڈکیتیوں میں 49 اور راہزنی کی وارداتوں میں 73 فیصد کمی ہوئی، چوری کی وارداتوں میں بھی 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ جرائم میں کمی حکومتی سرپرستی، جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ اور فورس کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔