واٹس ایپ صارفین فیس بک طرز پروفائل پر کور فوٹو سیٹ کرسکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
واٹس ایپ جلد اپنے تمام صارفین کے لیے پروفائل کور فوٹو سیٹ کرنے کی سہولت متعارف کرانے والا ہے، یہ فیچر اس سے قبل صرف واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے دستیاب تھا۔
ویبیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں صارفین اپنے پروفائل سیٹنگز کے ذریعے کور فوٹو اپ لوڈ کرسکیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے فیس بک یا لنکڈ اِن پر کور فوٹو سیٹ کی جاتی ہے۔ منتخب تصویر صارف کے پروفائل کے اوپر نظر آئے گی، جس سے پروفائل کو مزید ذاتی اور منفرد انداز ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے اسٹوریج فیچر کی تیاری شروع کردی
ایپ میں کور فوٹو کے لیے پرائیویسی سیٹنگز بھی شامل کی جا رہی ہیں، جن میں مائی کانٹیکٹس، نو باڈی اور ایوری ون کے آپشنز موجود ہوں گے۔
اگر صارف ایوری ون کا انتخاب کرے تو کور فوٹو سب کو نظر آئے گا، مائی کانٹیکٹس کی صورت میں صرف محفوظ نمبرز تک محدود رہے گا، جبکہ نو باڈی کا مطلب ہوگا کہ کور فوٹو مکمل طور پر پوشیدہ رہے گا۔
یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی
نئے فیچر کے باضابطہ اجرا کے بعد تمام صارفین اپنے پروفائل کو کور امیجز کے ذریعے مزید پرکشش انداز میں پیش کر سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پروفائل فیس بک کور فوٹو لنکڈ ان میٹا واٹس ایپذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروفائل فیس بک کور فوٹو لنکڈ ان میٹا واٹس ایپ صارفین کے لیے واٹس ایپ کور فوٹو
پڑھیں:
اوپن اے آئی نے بھارتی صارفین کے لیے خوشخبری سنا دی، ایک سال تک چیٹ جی پی ٹی گو مفت دستیاب ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی نے بھارت کے تمام صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے معروف چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس والے ورژن چیٹ جی پی ٹی گو کو ایک سال تک مفت فراہم کرے گی۔
کمپنی کے مطابق یہ پیشکش بھارت کے تمام صارفین کے لیے مخصوص مدت کے دوران دستیاب ہوگی اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو اس عرصے کے اندر چیٹ جی پی ٹی گو پلان پر سائن اپ کرنا ہوگا۔ پیشکش کا باضابطہ آغاز 4 نومبر سے کیا جائے گا، تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ سہولت کب تک جاری رہے گی۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ وہ صارفین جو پہلے ہی چیٹ جی پی ٹی گو استعمال کر رہے ہیں، وہ بھی ایک سال کے لیے اس مفت پلان کے اہل ہوں گے۔ بھارت میں اس سروس کی معمول کی ماہانہ فیس 5 ڈالرز سے کم رکھی گئی ہے۔
خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی گو کو سب سے پہلے رواں سال اگست میں بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کے بعد اسے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی توسیع دی گئی۔
بھارت کو اوپن اے آئی کے لیے ایک بڑی اور فیصلہ کن منڈی تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ یہاں 70 کروڑ سے زائد افراد اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں اور ایک ارب سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکا کے بعد چیٹ جی پی ٹی کے سب سے زیادہ صارفین بھارت سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم کمپنی کو یہاں سبسکرپشن پر مبنی ماڈلز کو مقبول بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب گوگل سمیت دیگر عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی بھارتی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔