بھارتی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر بھڑک اٹھے، دستخط سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا، تاہم اجلاس کے اختتام پر جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو غصے میں مبتلا کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی ناراضی کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق SCO اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا بھی اشارہ موجود تھا، جو نئی دہلی کے لیے خاصی پریشانی کا باعث بنا۔
اجلاس میں چین، روس، پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وفد نے اپنی تشویش کا اظہار کیا، تاہم دوسرے رکن ممالک نے اعلامیے میں کسی تبدیلی سے انکار کر دیا، جس کے بعد راج ناتھ سنگھ نے دستخط سے انکار کرتے ہوئے اعلامیہ مسترد کر دیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خالصتان تحریک کے رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ کی کتاب نے بھارت میں ہلچل مچادی
خالصتان تحریک کے باوقار اور مؤثر رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے 11 اگست کو شائع ہونے والی پاکستانی کتاب “The War That Changed Everything” کی بھرپور حمایت اور تعریف کی ہے، جس میں آپریشن سندور اور پہلگام سمیت دیگر اہم واقعات کے حقائق بے نقاب کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے اس بیان نے بھارت کے سیاسی حلقوں میں شدید کھلبلی مچا دی ہے، جہاں انہوں نے اپریل میں پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور کہا کہ اس واقعے کو پاکستان پر جنگ کا بہانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 روزہ جنگ میں بھارت کا فوجی وقار اور سفارتی ساکھ مکمل طور پر متاثر ہوئی۔
ڈاکٹر امرجیت نے انکشاف کیا کہ بھارت نے 35 ممالک میں ایڈہاک ڈیلیگیشن بھیج کر سچائی چھپانے کی کوشش کی، مگر پاکستان کا عسکری اور سفارتی رتبہ عالمی سطح پر مزید بلند ہوا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت اور میڈیا پر جھوٹے بیانیے چلانے کا بھی الزام عائد کیا۔
مزید پڑھیں: مودی سرکار پر دھاندلی الزامات اور عالمی تنہائی، سیاسی اور اقتصادی مشکلات میں اضافہ
تحقیقی صحافی احمد حسن العرابی اور مرتضیٰ سولنگی کی لکھی ہوئی یہ کتاب پہلگام اور دیگر واقعات پر مبنی شواہد کو تفصیل سے سامنے لاتی ہے۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ 20 مارچ کو چٹھی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کے قتل عام میں بھی بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ تھا، اور پلوامہ واقعہ میں بھی بھارت نے یہی جعلی داستان دہرائی۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ پاکستان کے لیے بھارت کو سبق سکھانے کا ایک تاریخی لمحہ تھا اور آئی ایس پی آر کی بریفنگز کے حقائق اب کتاب کی صورت میں دنیا کے سامنے آ رہے ہیں۔ کتاب کے شائع ہونے کے بعد یہ حقائق عالمی سطح پر بے نقاب ہوں گے۔
بھارتی میڈیا ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے بیان کو متنازع قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن عالمی سکھ برادری نے ان کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے، جس کی وجہ سے مودی سرکار شدید پریشانی کا شکار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
The War That Changed Everything بھارت بھارتی میڈیا ڈاکٹر امرجیت سنگھ صحافی احمد حسن العرابی عالمی سکھ برادری مودی