Express News:
2025-11-07@05:13:11 GMT

پشاور میں رشتے کے تنازع پر چچا نے 17 سالہ بھتیجی کو قتل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

پشاور کے علاقے غریب آباد میں رشتے کے تنازع پر چچا نے 17سالہ بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود میں گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 17 سالہ لڑکی کو قتل کیا گیا۔

مقتولہ کے والد محمد عیسیٰ نے پولیس میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ غریب آباد میں اپنے گھر پر موجود تھے کہ اس دوران بھائی نے گھر میں داخل ہوکر رشتے کے تنازع پر بیٹی ماہ نور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

درخواست گزار نے اپنے بھائی عظیم اللہ کو ایف آئی آر میں نامزد کیا اور بتایا کہ بیٹی کو سر پر قریب سے گولی مار کر قتل کیا گیا۔

واردات کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شاہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

’تم صحیح گھر پر آئی ہو‘ سوناکشی سنہا کا ساس کے ساتھ خوشگوار رشتے کا انکشاف

بالی وُوڈ اداکارہ سوناکشی سِنہا نے شوہر ظہیر اقبال اور سسرال والوں کے ساتھ اپنے رشتے اور رویوں سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ’دبنگ گرل‘ نے بتایا کہ شادی کے بعد سے وہ اپنے سسرال کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں اور دونوں خاندان نہایت محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

سوناکشی سنہا نے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران بتایا کہ شادی سے قبل ظہیر اقبال نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا میں سسرال کے ساتھ رہنا پسند کروں گی یا ایک الگ گھر میں؟

سوناکشی کے مطابق اُنہوں نے ظہیر کو فوری جواب دیا تھا کہ اگر تم کہیں الگ رہنا چاہو تو رہ لینا میں تو انہی کے ساتھ رہوں گی۔

ساس سے پیار بھرا رشتہ

سوناکشی نے اپنی ساس کے ساتھ مضبوط تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ کھانا پکانا جانتی ہیں اور نہ ہی اِن کی ساس۔

سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میں کھانا نہیں پکاتی، میری امی بہت اچھا کھانا بناتی ہیں اور اِنہیں بس یہی دکھ ہے کہ اِن کی بیٹی کو کھانا پکانا نہیں آتا، میری ساس بھی کھانا نہیں پکاتیں اور وہ کہتی ہیں کہ تم صحیح گھر میں آئی ہو، فکر نہ کیا کرو کھانا پکانے کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک انٹرویو کے دوران سوناکشی کو ظہیر کے والدین کا آڈیو پیغام سنایا گیا تھا جس میں اِن کی ساس نے سوناکشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں اور خوش قسمت ہیں کہ تم ہماری بیٹی بن گئی ہو، تم اور ظہیر کو خوش دیکھ کر لگتا ہے کہ تم دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہو، تم واقعی اصلی سونا ہو، تم نے ہمیں بہت عزت اور محبت دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چمن میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، پاکستان نے افغانستان کے دعوؤں کو مسترد کردیا
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں شیر خوار بچی جاں بحق
  • فرانس: ایک  شخص نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی، 5 زخمی، 2 کی حالت نازک
  • کراچی: مشرک کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹرک اڈے کے منیجرکو قتل کردیا
  • کراچی:خانگی تنازع، گلبرک میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
  • خیبر پختونخوا میں کارروائی , 14 پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے رابطوں پر معطل
  • پشاور: خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
  • بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا
  • بھکر میں اغوا کا واقعہ، قرض تنازع نے معصوم جان کو خطرے میں ڈال دیا
  • ’تم صحیح گھر پر آئی ہو‘ سوناکشی سنہا کا ساس کے ساتھ خوشگوار رشتے کا انکشاف