2025-07-27@11:01:40 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«گیمز میں گولڈ میڈل»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیروز پر انعامات کی بارش کر دی۔ کھلاڑیوں کے لیے انعامی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں بھرپور مالی اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو خطیر رقم دی جائے گی۔ منظوری کے بعد یہ انعامی پالیسی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قومی ہیروز اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ حکومتِ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی اور قومی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی انعامی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ نئی...
اسلام آباد: قومی کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز کے لیے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو تین کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جو پہلے صرف ایک کروڑ تھا۔ سلور میڈل جیتنے والوں کو دو کروڑ اور برونز میڈل حاصل کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق ونٹر اولمپکس اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ روپے انعام ملے گا، جبکہ پیرا اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کے لیے بھی یہی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے ہیں۔وہ کافی عرصے سے شدید علیل تھے ۔ دین محمد نے 1954ء کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، انکی عمر 100 برس سے زائد تھی۔ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کے علاوہ دین محمد پہلوان نے کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی پاکستان کا پرچم بلند کیا ، انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی برونز میڈل جیتا۔ وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے دین محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا کہ ریسلر دین محمد نے ملک کا نام روشن کیا ،دین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے لیے ایشین گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے معروف ریسلر دین محمد پہلوان 100 برس سے زائد عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم لاہور کے نواحی علاقے باٹا پور کے رہائشی تھے۔بابا دین محمد نے 1954 کے منیلا ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی اور فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ وہ نہ صرف ایشین گیمز کے ہیرو تھے بلکہ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان کے لیے برونز میڈل جیتا اور کئی بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے نیزہ بازی کے میدان میں اپنی شاندار کار کردگی برقرار رکھتے ہوئے جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا۔ یہ پاکستان کی جانب سے اس چیمپیئن شپ میں گزشتہ 50 برسوں میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔ ارشد ندیم نے مقابلے کی ابتدا قدرے سست انداز میں کی، ان کی پہلی دو تھروز بالترتیب 75.64 میٹر اور 76.80 میٹر رہیں۔ تاہم تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے 85.57 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ سب پر سبقت حاصل کر لی۔ اس کے بعد ان کی اگلی دو تھروز 83.99 میٹر اور 83.44 میٹر رہیں، لیکن...
اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کا اعتراف بھارتی آفیشل ویب سائٹ نے بھی کر لیا۔ بھارت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ارشد ندیم کی اولمپک جیت کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کی ویڈیو کو نوجوانوں کے لیے ایک موٹیویشنل مواد کے طور پر پیش کیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں کامیابی کے سفر کو ایک مثال قرار دیا، جس میں انہوں نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ ویڈیو میں ارشد کی محنت اور لگن کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ ارشد ندیم جن کا تعلق میاں چنوں سے ہے پاکستان کے پہلے جیولین...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، ایک سلور اور 2 کانسی کے تمغے جیت لئے۔ اٹلی میں ہونے والے کراس کنٹری سکینگ مقابلے میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے منیب الرحمٰن نے کراس کنٹری سکینگ ایونٹ میں مردوں کی 50 میٹر ریس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ کراس کنٹری سکینگ کے ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی روبینہ قربان نے خواتین کی 50 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ ورلڈ ونٹرگیمز میں سنو شوئنگ 200 میٹر کی ریس میں پاکستان کے صبور احمد اور علی رضا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا جبکہ مناہل...
اسٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طالبہ نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستانی طالبہ انارہ بہرام درانی نے سنگاپور میں منعقدہ اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے۔ پاکستان بھر سے صرف 15 پاکستانی طلباء فائنلز تک پہنچے، جہاں انہوں نے 13 ممالک کے 177 شرکا کے خلاف مقابلہ کیا۔ اس سے پہلے پاکستان بھر سے 26000 طلباء نے مقابلےمیں حصہ لیا جن میں سے صرف پندرہ پاکستانی طلباء بین الاقوامی مقابلے کے لئے جگہ بنا سکے۔ پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیتا۔ سنگا پور میں ہونے والے اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں بھی انارہ بہرام درانی...
پشاور انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) پشاور میں ہونے والے انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ہونے والے انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، دانیال محسود نے فائنل فائٹ میں پشاور کے فائٹر کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، دانیال محسود کے کوچ 100سے زائد گینز بک ریکارڈ ہولڈر عرفان محسودہیں جن کی قیادت میں انہوں نے گولڈمیڈل حاصل کیا۔
بیڈ منٹن کھلاڑی اور معروف کوچ متھیاس بوئے کا ورلڈ پیڈیل لیگ کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز دبئی : ممبئی کے نیسکو سینٹر میں ورلڈ پاڈیل لیگ کے بھارت میں ڈیبیومیں بیڈمنٹن کے سابق عالمی نمبر ایک اور لندن اولمپک 2012 کے سلور میڈلسٹ متھیاس بوئے نے بھارتی ٹاپ ڈبلزجوڑی کے سابق کوچ ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کے ساتھ مقابلے میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہوئے بوئے نے بھارت میں پاڈیل کی ترقی سے متعلق اپنے خیالات کا اشتراک کیا انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ کورٹس بن رہی ہیں اور بہت سے کلبز میں دیگر کورٹس کو پاڈیل کورٹس میں تبدیل کرنے سے متعلق سوچا جارہا...