پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے ہیں۔وہ کافی عرصے سے شدید علیل تھے ۔
دین محمد نے 1954ء کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، انکی عمر 100 برس سے زائد تھی۔
ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کے علاوہ دین محمد پہلوان نے کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی پاکستان کا پرچم بلند کیا ، انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی برونز میڈل جیتا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے دین محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا کہ ریسلر دین محمد نے ملک کا نام روشن کیا ،دین محمد کی پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش تھیں۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال کا کہنا تھا کہ دین محمد پاکستان کے پہلے ایشین گولڈ میڈلسٹ تھے ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔
مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت نے 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گولڈ میڈل
پڑھیں:
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں۔
سپارکو کی جانب سے پر جاری کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ نے پنجاب کے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقے 'کوٹلی ستیاں' کے 25 مقامات پر پھیلے ہوئے تقریباً 3,037 ہیکٹر (7,504.7 ایکڑ) پر مشتمل قدرتی جنگلات کو خاکستر کر دیا ہے۔
9 مئی سے 29 مئی 2026 تک کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 'چِیڑ' کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو کہ دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے اہم ذیلی آبی ذخائر کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ماحولیاتی اثرات صرف آگ سے جھلسنے والے فوری نقصانات تک محدود نہیں ہیں؛ بلکہ اس آفت نے مقامی پرندوں اور جنگلی حیات کی افزائشِ نسل کے عروج کے سیزن کو شدید متاثر کیا ہے۔
نئے اگنے والے پودوں اور پنیریوں کو تباہ کر دیا ہے، اور اس متاثرہ زمین پر ایسی جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے پھیلنے کی راہ ہموار کر دی ہے جو آگ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اگرچہ مقامی آبادی اور محکمہ جنگلات کے عملے نے کئی علاقوں میں آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے، لیکن تیز اور گرم ہواؤں کے باعث ہمسایہ ڈھلوانوں پر اب بھی آگ پھیل رہی ہے، جس سے ماحول کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔