پاکستان کے پہلا گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد 104 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلوان بابا دین محمد 104 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
ترجمان اسپورٹس بورڈ پنجاب نے بابا دین محمد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بابا دین محمد نے 1954 میں منیلا ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈیل حاصل کیا تھا۔
بابا دین محمد نے 1954 میں ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔
پہلوان دین محمد ہی وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 1955 میں پہلی بار بھارت کو شکست دی تھی۔
پنجاب اسپورٹس بورڈ نے بیان میں مزید بتایا ہے کہ بابا دین محمد کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کے پہلا گولڈ
پڑھیں:
اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں