چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس: کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس ہوا جس میں مالی برس 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا، بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹاف کی پرفارمنس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔
اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور گزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔
چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی، ممبر بورڈ آف گورنرز انوار غنی نے اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر کرائی۔
بورڈ آف گورنرز کے ممبران ظہیر عباس۔ سجاد علی کھوکھر۔ظفر اللہ۔ طارق سرور۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عامر میر۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور ہیڈ وویمنز کرکٹ رافعیہ حیدر نے اجلاس میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ انوار غنی۔ مصطفے رمدے۔ دانیال گیلانی۔ انوار احمد خان۔ ڈاکٹر شفیع الرحمن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
علمی سرگرمیوں کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے‘نصرت اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (استاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یونین کونسل 4 بلاک 14 میں واقع منصورہ لائبریری کا دورہ کیا، جہاں لائبریری کی تزئین و آرائش کے کام کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین ورک کمیٹی مرزا آفاق بیگ، ڈائریکٹر لائبریریز شیراز حسن، ایکس ای این بی اینڈ آر محمد سہیل، اور یو سی 4 کے وائس چیئرمین اویس بیگ بھی موجود تھے۔چیئرمین نصرت اللہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مطالعہ اور علمی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ لائبریریاں کسی بھی معاشرے کی علمی بنیاد ہوتی ہیں، اور منصورہ لائبریری کی تزئین و آرائش کا مقصد عوام بالخصوص نوجوان نسل کو ایک بہتر اور آرام دہ علمی ماحول فراہم کرنا ہے۔”محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کو حل کرنا اپنی ذمہ داری کا حصہ سمجھتے ہیں چیئرمین ورکس کمیٹی مرزا آفاق بیگ اور دیگر افسران نے بھی لائبریری کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔