اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے نیزہ بازی کے میدان میں اپنی شاندار کار کردگی برقرار رکھتے ہوئے جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا۔ یہ پاکستان کی جانب سے اس چیمپیئن شپ میں گزشتہ 50 برسوں میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔

ارشد ندیم نے مقابلے کی ابتدا قدرے سست انداز میں کی، ان کی پہلی دو تھروز بالترتیب 75.

64 میٹر اور 76.80 میٹر رہیں۔

تاہم تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے 85.57 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ سب پر سبقت حاصل کر لی۔ اس کے بعد ان کی اگلی دو تھروز 83.99 میٹر اور 83.44 میٹر رہیں، لیکن چھٹی اور آخری تھرو میں انہوں نے 86.40 میٹر کی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سبقت برقرار رکھی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم ایشین چیمپیئن شپ کا 86.72 میٹر کا ریکارڈ تو نہ توڑ سکے لیکن ان کی کارکردگی نےمداحوں کو خوب متاثر کیا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم پیرس 2024 اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اس مقابلے کے بعد پاکستانی میڈیا گروپ ڈان کے ساتھ ے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ نے کہا، ''یہ ایک اچھی کارکردگی تھی، خاص طور پر اس لیے کہ یہ سیزن کا ان کا پہلا مقابلہ تھا۔‘‘

میدان میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو کے وقت شائقین کی نظریں ان پر مرکوز تھیں اور پاکستانی پرچم لہرا رہے تھے۔

اس دوران اسٹیڈیم میں 'دل دل پاکستان‘ کی گونج بھی سنائی دی۔ واضح رہے کہ یہ ارشد ندیم کا گزشتہ سال کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلا بین الاقوامی مقابلہ تھا۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بھارت کے یش ویر سنگھ نے 82.57 میٹر کے ذاتی بہترین تھرو کے ساتھ پانچویں، چین کے ہو ہاوران نے 80.93 میٹر کی سیزن کی بہترین تھرو کے ساتھ چھٹی، سری لنکا کے سمیڈھا جگتھ رانا سنگھے نے 79.81 میٹر کے ساتھ ساتویں جبکہ پاکستان کے محمد یاسر نے 75.39 میٹر کی تھرو کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

ارشد ندیم کی فتح، قومی پرچم کی شان میں اضافہ قرار

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر قوم کے ہیرو ارشد ندیم کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کی ''محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ''ارشد کی غیر معمولی کارکردگی کے بعد ہلالی پرچم کی شان میں مزید اضافہ ہوا ہے‘‘۔

صدر آصف علی زرداری نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ''ارشد ندیم نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا ہے‘‘۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے کہا، ''چیمپیئن شپ کے دوران، خصوصاً فائنل میں، ارشد کی کارکردگی شاندار رہی‘‘۔

انہوں نے کہا: ''میں پوری قوم کو اس جیت پر مبارکباد دیتا ہوں اور ارشد ندیم کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم نے حسب روایت سجدہ ریز ہو کر شکر ادا کیا — 28 سالہ ایتھلیٹ کی یہی عاجزی ان کے مداحوں کے دلوں کو جیت لیتی ہے، اور اب وہ ایک اور اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

شکور رحیم

ادارت: عرفان آفتاب

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارشد ندیم کی تھرو کے ساتھ چیمپیئن شپ گولڈ میڈل انہوں نے میٹر کی کے بعد

پڑھیں:

کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت

—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بھی خاموشی توڑدی
  • تہران کو پانی فراہم کرنیوالے مرکزی ڈیم میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا
  • اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • سمارٹ میٹرز لگوانے والوں کے لئے نئی پریشانی کھڑی
  • کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت
  • ارشد وارثی کو زندگی کے کونسے فیصلے پر بےحد پچھتاوا ہے؟
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • ایشین یوتھ گیمز سے واپسی پر پاکستان ریسلنگ ٹیم کا شاندار استقبال