2025-07-26@00:55:08 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«تھرو کے ساتھ»:
بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر پوری میں واقع شری گنڈچا مندر کے قریب اتوار کی صبح جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران شدید بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ ضلع پوری کے کلکٹر سدھارتھ ایس سوائن کے مطابق، واقعہ صبح تقریباً 4 سے 4:30 بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں عقیدت مند شری گنڈچا مندر میں درشن کے لیے جمع تھے, اچانک ہجوم کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ مزید پڑھیں: احمد آباد میں رتھ یاترا کے دوران ہاتھی بے قابو، لوگوں میں خوف و ہراس ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو پوری کے...
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے جبکہ یہ سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مون سون سسٹم سندھ میں برسنے کے بعد تیزی سے کراچی کی حدود میں داخل ہوگیا اور پیشگوئی کے حساب سے وقت سے پہلے بارش ہوگئی۔ موسمیاتی ماہرین کا سسٹم کی رفتار کو دیکھتے ہوئے خیال تھا کہ یہ جمعے کو کراچی کی حدود میں داخل ہوگا تاہم اگر کچھ زیادہ بھی ہوا تو رات گئے بارش شروع ہوسکتی ہے مگر توقع کے برعکس سسٹم تیزی سے کراچی کی طرف بڑھا اور برس گیا۔ بارش کا آغاز ایم نائن سے ہوا اور پھر گلشن معمار، گلشن، گلستان جوہر، شاہ...
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ آج شہر کا موسم جذوی طور پر ابرآلود، مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور کل تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے ہے۔ سسٹم کے زیراثر کل سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ...
تائیوان میں ایک شخص دھاتی انحطاط کی واضح علامات کے باوجود 10 سال سے زائد عرصے تک اسی زنگ آلود تھرماس کو استعمال کرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ یہ بھی پڑھیں: سانپوں سے کٹواکر مہلک بیماریوں کا علاج، متنازع معالج کے ہاں مریضوں کی ِبھیڑ مذکورہ شخص کو یہ احساس بھی ہوچکا تھا کہ اس کا تھرماس اب خاصا خراب ہوچکا ہے اور اس میں زنگ کے آثار بھی واضح ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے اس کا استعمال ترک نہ کیا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ تائیوان کے میڈیا نے حال ہی میں اس شخص کی المناک موت رپورٹ کی ہے۔ ہیوی میٹل پوائزننگ کی وجہ سے اس کے پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن سے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے موقع پر ہیڈکوارٹر ایف سی کے پی (ساؤتھ) وانا کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا اور نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں...
ایک ایسے وقت میں کہ جب سفاک اسرائیلی فوج کے "جدعون کے رتھ" غزہ کی پٹی کے شمال و جنوب میں وسیع تباہی پھیلا رہے ہیں، تل ابیب نے اعلان کیا ہے کہ اسنے ''پوری غزہ کی پٹی'' کیلئے انسانی امداد کے حامل ''9 ٹرک'' ارسال کرنیکی اجازت دیدی ہے، جبکہ غزہ اسٹیٹ انفارمیشن آفس کیساتھ ساتھ انروا (UNRWA) کا بھی یہی کہنا ہے کہ موجودہ وسیع انسانی بحران سے نپٹنے کیلئے غزہ کو روزانہ کی بنیاد پر انسانی امداد کے 500 سے 600 ٹرکوں کی اشد ضرورت ہے! اسلام ٹائمز۔ جہاں غزہ کی پٹی میں صرف ''9 امدادی ٹرکوں'' کے داخلے کی اجازت دینے پر اسرائیلی میڈیا ''غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے'' کے حوالے سے آج...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے نامور جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے۔ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایتھلیٹکس کی دُنیا میں اُن کے بہت سے دوست ہیں، جو اُن سے عزت سے بات کرتا ہے وہ بھی اُن کو عزت دیتے ہیں۔ نیرج چوپڑا کا یہ بیان پچھلے ماہ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے اُن پرشدید تنقید کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے ارشد ندیم کو بھارت آکر ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ لیکن پاک، بھارت کشیدگی کے سبب یہ ایونٹ منسوخ ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا اپنے گولڈ میڈل...
باکو: آذربائیجان کے معروف تھنک ٹینک، انسٹی ٹیوٹ فار ڈیمو کریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے سربراہ ڈاکٹر احمد شاعر اوغلو کا پاکستان کے حق میں دلیرانہ موقف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے والے تاریخ کو غور سے پڑھیں، آذربائیجان کی قوم نے کسی دباؤ کے آگے جھکنا نہیں سیکھا، ہم اپنے بھائی پاکستان کے ساتھ جائز موقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں کوئی بھی سیاسی دھمکی ہمارا موقف تبدیل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹورازم کمپنیاں خواہ بائیکاٹ اور معاشی دباؤ کی...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن اور ٹی وی ڈراموں سے شوبز میں قدم رکھنے والی اداکارہ مرنال ٹھاکر ایک ساتھ ہدایتکار اٹلی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوںگے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ بلاک بسٹر ’پشپا 2‘ن کی کامیابی کے بعد، الو ارجن اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جس کی ہدایتکاری معروف فلم ساز اٹلی کریں گے جنہوں نے شاہ رُخ خان کی فلم جوان کی ہدایتکاری کی تھی۔ پشپا اسٹار الو ارجن کی اس فلم کا 8 اپریل 2025 کو باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ مرنال ٹھاکر کو اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے کردار کے لیے فائنل کر لیا گیا ہے، جبکہ دو اور...
NEW DELHI: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹرتھ سوشل ‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرمپ میڈیا کی ملکیت ہے جس کا مالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھا جاتا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ٹرتھ سوشل پراپنی پہلی پوسٹ میں نریندر مودی نے اپنے ’ اچھے دوست‘ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ٹرتھ سوشل پر آکر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، اور یہاں میں تمام پُرجوش آوازوں سے رابطہ کرنے اور آنے والے وقت میں بامعنی گفت و شنید کرنے کا متمنی ہوں۔ اس پوسٹ کے ساتھ ہی مودی کی دونوں لیڈروں کے درمیان بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل رابطوں میں...
بھارت(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو حال ہی میں ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر مبینہ بوائے فرینڈ راہول موی کے ہمراہ دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا پر دونوں لو برڈز کے افیئرز کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں، تاہم اب اداکارہ کی بیو کے ہمراہ ایک نئی ویڈیو بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیٹ وے آف انڈیا کے مقام پر فیری سے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ شہر کا رخ کرنے والی اداکارہ شردھا کپور نے سالگرہ منانے کے بعد بقیہ وقت اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے...
بالی وڈ کے مشہور جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے اپنی پہلی اولاد کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ جمعہ کے روز جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا۔ کیارا نے ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ اور سدھارتھ ایک ننھے بچے کے موزے تھامے نظر آ رہے ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: “ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ (بچے کا ایموجی) جلد آ رہا ہے۔” View this post on Instagram A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani) کیارا اور سدھارتھ کی اس خبر نے مداحوں اور فلمی صنعت کے ستاروں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا...
بالی ووڈ میں حالیہ برسوں میں کئی نئے رجحانات سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک جنوبی بھارتی اداکاروں جیسے، سمانتھا، نیانتھرا، رشمیکا مندنا اور پرابھاس سمیت دیگر اداکاروں کی ہندی فلموں میں بڑھتی ہوئی کاسٹنگ ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پہلے صرف جنوبی بھارتی فلموں کا ری میک بالی ووڈ میں عام تھا مگر اب دیکھتے ہی دیکھتے اداکاروں نے بھی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ اداکاروں کا کیرئیر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس حوالے سے تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار این ٹی آر جونیئر کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی فلمیں انتہائی منظم طریقے سے بنتی ہیں۔ اگر فلم کے فائنل پرنٹس اگلے...
الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس میں فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں اور افسروں ساتھ ایک دن گزارا۔ فرنٹیئر کور نارتھ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی ، پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ایف سی کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مہمان بچوں کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر بچوں کے لیے ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ایف سی نارتھ کے زیراستعمال ہتھیاروں اور تکنیکی الات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بچوں نے ہتھیاروں اور تکنیکی آلات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ دورے کا اہتمام کرنے پر بچوں نے فرنٹیئر کور...

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کاواشنگٹن میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ کیساتھ ملاقات کے موقع پر فوٹو
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کاواشنگٹن میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ کیساتھ ملاقات کے موقع پر فوٹو
پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے ساتھ ناردرن سپر چارجرز کے ڈائریکٹر کی نئی ذمہ داری سنبھال لی۔ 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر نے ڈویژن ٹو میں 14 میں سے ایک میچ جیت کر ٹیبل پرسب سے آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ ان کی ٹیم ٹی 20 بلاسٹ یا میٹرو بینک ون ڈے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی نہیں پہنچ پائی تھی۔ تاہم، مکی آرتھر کے تجربے کو دیکھتے ہوئے ان کو ناردرن سپر چارجرز کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں جہاں وہ مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ کام کریں...