تائیوان میں ایک شخص دھاتی انحطاط کی واضح علامات کے باوجود 10 سال سے زائد عرصے تک اسی زنگ آلود تھرماس کو استعمال کرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

یہ بھی پڑھیں: سانپوں سے کٹواکر مہلک بیماریوں کا علاج، متنازع معالج کے ہاں مریضوں کی ِبھیڑ

مذکورہ شخص کو یہ احساس بھی ہوچکا تھا کہ اس کا تھرماس اب خاصا خراب ہوچکا ہے اور اس میں زنگ کے آثار بھی واضح ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے اس کا استعمال ترک نہ کیا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

تائیوان کے میڈیا نے حال ہی میں اس شخص کی المناک موت رپورٹ کی ہے۔ ہیوی میٹل پوائزننگ کی وجہ سے اس کے پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن سے بڑھ گیا تھا۔ اس شخص نے تقریباً ایک سال قبل صحت کے مسائل کا سامنا کرنا شروع کیا تھا اور خون کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا تھا کہ وہ ہیوی میٹل پوائزننگ میں مبتلا تھا۔

آلودگی کے منبع کو دریافت کرنے کی کوشش کرنے پر ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ وہ شخص گزشتہ 10 سالوں سے روزانہ کی بنیاد پر ایک ہی تھرماس کا استعمال کر رہا تھا۔

تھرماس کا معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کے اندر زنگ لگ چکا تھا لیکن پھر بھی وہ شخص اس میں کافی، چائے اور جوس جیسے تیزابی مشروبات ڈال کر پیا کرتا تھا۔

مزید پڑھیے: پہلوانوں کی طرح کھانے والی یوٹیوبر ایک ماڈل جیسی دبلی پتلی، آخر ماجرا کیا ہے؟

زنگ کو دیکھنے اور یہ جاننے کے باوجود کہ اس کا تھرمل کنٹینر ظاہر ہے کہ زنگ پروف مواد سے نہیں بنا اس مریض نے اسے صاف کرنے کے لیے صرف ہلکا سا کھنگال لیا کرتا تھا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ تھرماس نے مشروبات میں کب بھاری دھاتیں منتقل کرنی شروع کیں لیکن جب مریض اسپتال میں آیا تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

زہر نے اس کے مدافعتی نظام کو متاثر کیا اور ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود وہ اپنی ابتدائی تشخیص کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں نمونیا کا شکار ہو گیا۔

ڈاکٹروں نے نتیجہ اخذ کیا کہ تھرماس کا استعمال طویل عرصے سے کیا گیا اور خاص طور پر اس میں کولا جیسے کاربونیٹڈ مشروبات ڈالنے پر زہریلا مادہ جسم میں داخل ہوا۔

تھرماس کیسا ہونا چاہیے؟

اس شخص کے المناک کیس کو تائیوان کے مرکزی میڈیا نے ایک سبق آموز کہانی کے طور پر شیئر کیا ہے۔

ماہرین صحت لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ 304 اسٹینلیس اسٹیل سے بنے تھرماس کا انتخاب کیا کریں۔

مزید پڑھیں: خاتون نے الیکٹرک ٹوتھ برش کی مدد سے دھوکے باز شوہر کو کیسے پکڑا؟

انہوں نے بتایا ہے کہ تھرماس میں تیزابی مشروبات ڈال کر انہیں استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور تھرماس کی باقاعدگی سے صفائی بھی کرتے رہنا چاہیے۔

علاوہ ازیں ماہرین صحت نے 2 یا 3 سال کے مسلسل استعمال کے بعد تھرماس کو تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پرانا تھرماس پرانے تھرماس کے نقصانات پرانے تھرماس میں پانی رکھنا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پرانا تھرماس پرانے تھرماس کے نقصانات کے باوجود تھرماس کا

پڑھیں:

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔

ایس ایچ او  محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کافیصلہ
  • چیٹ جی پی ٹی: جدید فیچرز کے ساتھ دنیا کا طاقتور ترین اے آئی چیٹ بوٹ
  • 47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، سروے میں انکشاف
  • برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
  • وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم
  • شفیق غوری…مزدورحقوق کے علمبردار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • مالدیپ میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندیوں کا آغاز
  • چین میں وزن کم کرنے والے کو انعام میں لگژری کار دینے کی انوکھی پیش کش
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز