سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
بالی وڈ کے مشہور جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے اپنی پہلی اولاد کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
جمعہ کے روز جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا۔ کیارا نے ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ اور سدھارتھ ایک ننھے بچے کے موزے تھامے نظر آ رہے ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: “ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ (بچے کا ایموجی) جلد آ رہا ہے۔”
A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)
کیارا اور سدھارتھ کی اس خبر نے مداحوں اور فلمی صنعت کے ستاروں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
شوبز فنکاروں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو دعاوں کے ساتھ مبارکباد دی۔
سدھارتھ اور کیارا نے فروری 2023 میں جیسلمیر کے سوریہ گڑھ ہوٹل میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔
کیارا اڈوانی حال ہی میں فلم “گیم چینجر” میں رام چرن کے ساتھ نظر آئیں جبکہ ان کے آئندہ پراجیکٹس میں “ڈان 3” اور “وار 2” شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیاگیا جوڑا زندہ نکلا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں مرنےکا دعوٰی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے میں مبینہ طورپر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر، وڈیوزجعلی نکلیں ہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے زندہ بھارتی جوڑےکی پرانی تصاویرمبینہ طور پرہلاک افراد کےساتھ منسوب کی گئیں۔اس حوالے سے ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ہم زندہ ہیں،معلوم نہیں ہماری تصاویرکوبھارتی میڈیا پرکیوں چلایا جارہاہے۔بھارتی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تصاویرکو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کےطورپر دکھایا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔
” آبی جنگ “ بھی چھڑ گئی۔۔۔مودی سرکار کا ”ایک اور وار“۔۔۔پاکستان ”جواب اور دفاع کیلئے تیار “لائف لائن کی حفاظت کی جائے گی، بھارت کا پانی بھی رک سکتا ہے ۔۔ بھارتی فوج پر بھی سوالات اٹھنے لگے
مزید :