مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹرتھ سوشل‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، ٹرمپ کے ساتھ تصویر شیئر کی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
NEW DELHI:
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹرتھ سوشل ‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرمپ میڈیا کی ملکیت ہے جس کا مالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھا جاتا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ٹرتھ سوشل پراپنی پہلی پوسٹ میں نریندر مودی نے اپنے ’ اچھے دوست‘ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ٹرتھ سوشل پر آکر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، اور یہاں میں تمام پُرجوش آوازوں سے رابطہ کرنے اور آنے والے وقت میں بامعنی گفت و شنید کرنے کا متمنی ہوں۔
اس پوسٹ کے ساتھ ہی مودی کی دونوں لیڈروں کے درمیان بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل رابطوں میں بھی انٹری ہوگئی ہے۔
اپنی دوسری پوسٹ میں بھارتی وزیراعظم نے حال ہی میں معروف پوڈ کاسٹر اور کمپیوٹر سائنس داں لیکس فریڈمین کے ساتھ تین گھنٹے طویل پوڈ کاسٹ کا لنک شیئر کیا ہے۔
پوڈ کاسٹ میں قیادت سے لے کر عالمی معاملات تک کے موضوعات پر بات کی گئی۔ خود ٹرمپ نے بھی اس پوڈ کاسٹ کو نمایاں کیا، جس سے دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ مودی نے اپنے پیغام میں اپنا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "شکریہ، میرے دوست، صدر ٹرمپ۔ میں نے اپنی زندگی کے سفر، ہندوستان کے تہذیبی نقطہ نظر، عالمی مسائل اور دیگر موضوعات پر بات کی۔"
اتوار کو نشر ہونے والے پوڈ کاسٹ کے دوران، مودی نے انکشاف کیا کہ وہ اور ٹرمپ ممالک کو ترجیح دینے کے مشترکہ نقطہ نظر کی وجہ سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے باہمی اعتماد پر بھی روشنی ڈالی، جو صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے بھی مضبوط رہا۔
مودی نے ٹرمپ کے پہلے دور میں ہونے والے ایک واقعہ کا تذکرہ کیا جب ہوسٹن میں 'ہاؤڈی موڈی' تقریب کے دوران امریکی صدر نے سیکیورٹی پروٹوکول کو نظر انداز کرتے ہوئے اسٹیڈیم کا ایک چکر لگانے کی درخواست کو قبول کیا تھا۔
یہ پیش رفت مودی کی ڈیجیٹل میڈیا پر موجودگی کے لحاظ سے ایک اہم لمحہ ہے، خاص طور پر جب وہ ٹرمپ کے حامیوں میں مقبول پلیٹ فارم کے ساتھ خود کو منسلک کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹرتھ سوشل پوڈ کاسٹ ٹرمپ کے کے ساتھ
پڑھیں:
مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پنجاب کی جانب سے خیرمقدمی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف شاہراہوں، مرکزی راستوں اور چوراہوں پر نصب الیکٹرانک بورڈز پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر نمایاں کی گئی ہیں۔
ان الیکٹرانک بورڈز پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹجک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب آپ کو خوش آمدید کہتا ہے کا پیغام دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر کامیابیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی ’’#PakistanRisingStronger‘‘ کے عنوان سے ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے، جس میں عوام کی جانب سے وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔