شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے جبکہ یہ سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مون سون سسٹم سندھ میں برسنے کے بعد تیزی سے کراچی کی حدود میں داخل ہوگیا اور پیشگوئی کے حساب سے وقت سے پہلے بارش ہوگئی۔

موسمیاتی ماہرین کا سسٹم کی رفتار کو دیکھتے ہوئے خیال تھا کہ یہ جمعے کو کراچی کی حدود میں داخل ہوگا تاہم اگر کچھ زیادہ بھی ہوا تو رات گئے بارش شروع ہوسکتی ہے مگر توقع کے برعکس سسٹم تیزی سے کراچی کی طرف بڑھا اور برس گیا۔

بارش کا آغاز ایم نائن سے ہوا اور پھر گلشن معمار، گلشن، گلستان جوہر، شاہ فیصل، کورنگی، لانڈھی، ملیر، بن قاسم، حسن اسکوائر، غریب آباد، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، جمشید روڈ، صدر، کورنگی، اورنگی، نارتھ ناظم آباد، نئی کراچی، سرجانی، اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کڑکنے کے بعد بادل زور دار انداز سے برسے۔

 

اس کے علاوہ ڈیفنس، کلفٹن، بلدیہ، شیر شاہ، کیماڑی اور دیگر علاقوں میں بھی طوفانی بارش ہوئی۔

موسمیاتی ماہرین کی پیشگوئی کے حساب سے کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

شہریوں کیلیے ہدایت

کراچی کے شہریوں کیلیے ہدایت ہے کہ وہ تیز بارش کے دوران گھروں پر رہنے کو ترجیح دیں، گڑھوں یا پانی جمع ہونے والی سڑک اور برسات کے دوران کسی نئے راستے پر جانے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، برقی آلات اور سوئچ بورڈ کو چھونے سے بھی گریز کریں۔

بارش کے بعد شہر کے 300 سے زائد فیڈر بند 

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ 

سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علاقوں میں بارش کے کے بعد

پڑھیں:

مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا

  ویب ڈیسک: مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے اور اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا۔

 حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو صارفین ماہانہ 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، انہیں مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

 اس منصوبے کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔ مقصد غریب طبقے کو ریلیف دینا اور توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا ہے۔

10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی

  اہلیت کے معیار
 صرف وہ صارف اہل ہوں گے جن کا گزشتہ 6 ماہ کا بجلی کا استعمال 100 یونٹ سے کم ہو۔

 درخواست دہندہ نے کسی دوسرے سرکاری منصوبے کے تحت پہلے سولر سسٹم حاصل نہ کیا ہو۔

 درخواست دینے کا طریقہ کار
 خواہشمند افراد اپنے بجلی کے بل اور قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ درخواست فارم فل کریں۔

 فارم کو اپنے یوسی چیئرمین یا کسی گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کرانا لازمی ہوگا۔

د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید

  مکمل درخواست فارم محکمہ توانائی سندھ، پروجیکٹ آف ہوم سولر سسٹم آن گرڈ کے دفتر میں جمع کرایا جائے گا۔

 درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔

 حکومت سندھ کے مطابق یہ اقدام نہ صرف مہنگائی سے متاثرہ عوام کو براہ راست فائدہ پہنچائے گا بلکہ بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان
  •   محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق تازہ پیشگوئی  
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کا امکان، بالائی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع
  • لاہور: موسلادھار بارش، چشمہ بیراج پر سیلاب، تربیلا 96، منگلہ ڈیم 63 فیصد بھر گیا
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، لیسکو فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی معطل
  • مفت سولر سسٹم اسکیم: سندھ حکومت نے درخواست کا طریقہ اور اہلیت کا معیار جاری کر دیا
  • ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی، نوشہرہ میں سیلاب
  • مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور شدید حبس کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار