کیمروں نے چہرے کی مدد سے 72 انتہائی مطلوب ملزمان کا الرٹ بھی جاری کیا، کریمنل ڈیٹا میں موجود 2 ہزار 487 چہروں کو بھی شناخت کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سیف سٹی کیمرے اپنی ٹیسٹنگ پیریڈ میں الرٹس کامیابی سے بھیج رہے ہیں، گزشتہ 21 روز میں 15 گرفتاریاں اور مقدمات درج کرکے گاڑیاں ضبط کی گئیں، جب کہ اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس بھی جاری ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کی ٹیسٹنگ کے دوران 21 روز میں اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس جاری ہوئے ہیں۔ ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 12 سائٹس پر 57 کیمرے ورکنگ پوزیشن میں آ چکے ہیں، اور اکیس روز میں 5 ہزار سے زائد ٹریفک خلاف ورزیاں شناخت کی گئیں، کیمروں نے 1 ہزار 39 کاروں اور 1 ہزار 516 موٹر سائیکلوں کا الرٹ جاری کیا۔ آصف اعجاز کے مطابق جن خلاف ورزیوں کے بارے میں الرٹ موصول ہوئیں، ان میں ڈبل پارکنگ، فیک نمبر پلیٹ، فاسٹ ٹریک کی خلاف ورزیاں، نو انٹری، نو پارکنگ، ون وے، اوورلوڈنگ، بغیر ہیلمٹ الرٹ، دوران سفر موبائل کا استعمال، سیٹ بیلٹ اور دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

ڈی جی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں نے 20 جنوری سے کام شروع کیا تھا، اب تک 4 ہزار 616 چوری شدہ کار موٹر سائیکلوں کو شناخت کیا جا چکا ہے اور 5 ماہ میں 2 ہزار 918 چوری شدہ کار موٹر سائیکلوں کا الرٹ جاری ہوا ہے۔ اسمارٹ کیمروں نے 5 ہزار 538 جعلی نمبر پلیٹس کی شناخت بھی کی، کیمروں نے چہرے کی مدد سے 72 انتہائی مطلوب ملزمان کا الرٹ بھی جاری کیا، کریمنل ڈیٹا میں موجود 2 ہزار 487 چہروں کو بھی شناخت کیا گیا، جب کہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹنے والے گینگ کو پکڑا گیا۔ آصف اعجاز شیخ کے مطابق ڈاکوؤں نے کار پر 4 دن میں 3 مرتبہ نمبر پلیٹ تبدیل کی پھر بھی پکڑے گئے، جلد مزید کیمرے اور سائٹس ورکنگ پوزیشن میں آ جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیمروں نے شناخت کی کا الرٹ سیف سٹی

پڑھیں:

سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

—فائل فوٹو

کراچی کے 3 اضلاع سمیت سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق صوبے بھر میں پولنگ کا آغاز اپنے مقررہ وقت پر ہوا تھا، پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

کراچی، حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں پولنگ جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے، ووٹرز میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں۔

الیکشن کمشنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔ الیکشن کمشنر سندھ نے صاف، شفاف اور پُرامن انتخاب کے لیے حکام کو مستعد رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،  انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ میں مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے مراحل کی نگرانی اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 14 اضلاع کی 28 نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری
  • مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری، ایک کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار ڈالر
  • میئر کراچی نے گرین لائن پراجیکٹ پر سٹی وارڈنز بھیج کر کام بند کروادیا، ترجمان وفاقی حکومت
  • ترجمان حکومت پاکستان: میئر کراچی نے گرین لائن پراجیکٹ پر سٹی وارڈنز بھیج کر کام بند کروادیا
  • اساتذہ کے تبادلوں کی 13 ہزار 290 درخواستیں موصول
  • سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
  •  سندھ : 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات، 28 نشستوں پر پولنگ جاری
  • ایف بی آر نے ٹیکس چوری پر کارروائیاں تیز کردیں، جیولرز کو نوٹسز جاری
  • 60  ہزار جیولرز کا ڈیٹا بے نقاب، ٹیکس وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردیے
  • اسرائیلی حملے جاری، غزہ میں شہدا کی تعداد 65 ہزار سے متجاوز