2025-08-11@07:01:19 GMT
تلاش کی گنتی: 12964

«کا الرٹ»:

    27 سالہ فاسٹ باؤلر یوش دیال کو یوپی ٹی20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی، جو 17 اگست سے شروع ہونے والی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یوش دیال، جنہوں نے اس سال رائل چلنجرز بنگلور (RCB) کی آئی پی ایل 2025 کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، کو گورکھپور لائنز نے 7 لاکھ روپے میں سائن کیا تھا، مگر اب انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن (UPCA) نے بتایا ہے کہ جے پور کے سنگانر صدر پولیس اسٹیشن میں یوش دیال کے خلاف کیس درج ہونے کے بعد انہیں لیگ میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے فرنچائز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوش...
    آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت بہاولپور ڈویژن کے طلبا و طالبات پر مشتمل وفد نے چولستان میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جاری شجرکاری، جدید آبپاشی نظام اور ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ وفد نے مقامی ماہرین سے تبادلۂ خیال کے دوران منصوبوں کی تکنیکی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر گہری معلومات حاصل کیں اور ان منصوبوں کو پاکستان کے سبز و پائیدار مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ مزید پڑھیں: طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف شرکا نے اس موقع پر اظہارِ خوشی کیا کہ انہیں علمی، فکری اور سائنسی ترقی کے مواقع ملے، جس سے نہ صرف ان کا علم بڑھا بلکہ...
    غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم نہ صرف فلسطینیوں بلکہ خود اسرائیلی فوجیوں کی ذہنی حالت پر بھی اثر ڈالنے لگے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک رضاکار فوجی نے ڈیوٹی پر جانے سے صرف دو روز پہلے خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے والی فوجی کی والدہ نے بتایا کہ غزہ میں کیے گئے انسانیت سوز مظالم نے اس کے بیٹے کی روح کو زخمی کر دیا تھا اور وہ کئی راتوں سے سو نہیں پا رہا تھا۔  رپورٹ کے مطابق یہ نفسیاتی دباؤ مزید فوجیوں کو بھی خودکشی پر مجبور کر سکتا ہے۔ رواں برس اب تک 18 اسرائیلی فوجی اپنی جان لے چکے ہیں، جبکہ کئی رضاکار فوجی ڈیوٹی پر واپس آنے سے انکار کر چکے ہیں۔ دوسری جانب غزہ...
    ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز ترکیے کے شہر استنبول سمیت دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔دنیا بھر میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ترکیے کے شہر استنبول میں بھی ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ادھر چلی کے دارالحکومت سینتیاگو میں خالی برتن بجا کر غزہ میں جبری قحط کے خلاف احتجاجی مارچ کیا گیا جبکہ ارجنٹائن میں بھی فلسطینیوں...
    سٹی42: مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود لاہور کینال شپ ریسٹورنٹ منصوبہ بالآخر منظوری حاصل کر گیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبہ ابتدائی طور پر 35 کروڑ روپے میں مکمل ہونا تھا تاہم اب اس کی لاگت بڑھا کر 54 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن نیسپاک کی اسٹڈی کے بعد تبدیل کیا گیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی منظوری دی۔اب اس منصوبے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کو سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے گی جبکہ پی اینڈ ڈی بورڈ فنڈز کی بندوبست کرے گا۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے...
    غزہ میں شہید الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کا آخری پیغام، پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کے آخری پیغام نے پڑھنے والوں کے دلوں کا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کو غزہ کے مشرقی حصے میں الشفا اسپتال کے قریب ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں انس الشریف اپنے تین ساتھی صحافیوں اور ایک اسسٹنٹ کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔ وہ محاذِ جنگ سے سچ دکھانے اور اپنی قوم کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے جانے جاتے تھے۔ اپنی شہادت سے چند لمحے قبل انس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام چھوڑا تھا،...
    غزہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت الجزیرہ کے 5 ارکان اسرائیلی حملے میں شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) اسرائیلی افواج کا ایک اور مہلک وار قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اپنے 3 صحافتی ساتھیوں سمیت غزہ میں شہید ہو گئے۔ غزہ کے الشفاء اسپتال کے مطابق 28 سالہ انس الشریف اور ان کے ساتھیوں کو اسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے میں موجود تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر ٹارگٹڈ اسٹرائیک تھا۔ شہادت پانے والوں میں الجزیرہ کے رپورٹر محمد قریقیہ، کیمرا مین ابراہیم ظاہر اور...
    آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات پر مشتمل وفد نے چولستان میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا دورہ کیا۔ وفد کے اراکین نے شجرکاری کے مقامات، جدید آبپاشی نظام اور ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے مقامی ماہرین سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے منصوبوں کی تکنیکی اور ماحولیاتی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔ شرکا نے ان منصوبوں کو پاکستان کے سبز اور پائیدار مستقبل کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ طلبہ و طالبات نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں لسانی، فکری اور سائنسی لحاظ سے سیکھنے کا موقع ملا، جس سے نہ...
    بالی ووڈ اداکار عامر خان کے خاندان نے فیصل خان کی جانب سے ان کی والدہ اور خاندان کے بارے میں دیے گئے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فیصل خان نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے خاندان اور خاص طور پر عامر خان نے ان کے ساتھ برسوں تک غلط سلوک کیا۔ اب اس معاملے پرعامر خان کے خاندان کا بیان سامنے آیا ہے جن میں رینا دتہ، جنید خان، ایرا خان، فرحت دتہ، راجیو دتہ، کرن راؤ، سنتوش ہیگڑے، سحر ہیگڑے، منصور خان، نزہت خان، عمران خان، ٹینا فونسیکا، زین ماریہ خان اور پابلو خان شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ایک برس گھر پر قید رکھا گیا‘ فیصل خان کا بھائی عامر خان...
     ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، پانی کے تیز بہاؤ سے شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔ہنزہ اور گلگت کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی، سماہنی آزاد کشمیر کے برساتی نالے میں ڈوب کر دو کمسن بھائی دم توڑ گئے، مقامی افراد نے لاشیں نکال لیں، مالاکنڈ میں 3 بہن بھائی دریا میں ڈوب گئے، بچی کی لاش مل گئی، دو بچوں کی تاحال تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری رہیں، لاہور اور اسلام آباد میں بادل خوب برسے، پنجاب، بالائی کے پی اور کشمیر کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بھی بارش متوقع ہے، تربیلا ڈیم اور جناح بیراج...
     چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان بنانے کا شکریہ، جس قوم نے پاکستان بنایا ہے وہ آج میرے سامنے بیٹھی ہے۔ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کے جستجو اور ارادے سے وطن کا قیام ممکن ہوا، ہم پاکستان کی ترقی کے لئے ہمیشہ مصروف رہیں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل ہے، جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے دو بار ہجرت کی وہ اورنگی کے لوگ ہیں، اس یوم آزادی کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ...
    ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین کا معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل ہے، جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے دو بار ہجرت کی وہ اورنگی کے لوگ ہیں، اس یوم آزادی کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان بنانے کا شکریہ، جس قوم نے پاکستان بنایا ہے وہ آج میرے سامنے بیٹھی ہے۔ ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ...
    پشاور: آج سے تقریباً ایک سال پہلے، 2024 کے دوران خیبر پختونخوا کا ضلع کرم پاکستان میں تقریباً ہر نیوز ہیڈلائن کی زینت تھا اور فرقہ ورانہ لڑائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ افراد اپنی جان قربان کر چکے تھے۔ ٹل، پاڑا چنار مین شاہراہ بند تھی اور زندگی مشکل تھی مگر آج، اگست 2025 کے کُرم کو دیکھیں تو الحمد للہ، چیزیں خاصی بہتر نظر آتی ہیں- کچھ مقامات پہ فتنتہ الخوارج کی وجہ سے ہونے والے اکا دکا چھوٹے واقعات کے علاوہ کچھ بھی برا نظر نہیں آ رہا۔ ایسا کیا ہوا؟؟ روڈ پروٹیکشن فورس (RPF) کا قیام کیسے کیا ہے اور اس کو کیسے عمل میں لایا گیا؟ لوگوں نے ہزاروں کی...
    چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما امین الحق، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماہ مئی میں پاک افواج نے بھارت کا ناقابلِ شکست ہونے کا تاثر ختم کر دیا اور دنیا اب بھارت کو مختلف نظر سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں...
    اپنے ایک بیان میں سربراہ سکھ فارجسٹس کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کاذمہ دار ٹھہرایا، دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا۔ ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنے گا خالصتان، ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اور دلی خالصتان میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ سکھ  فارجسٹس گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا، پاکستانی فوج کیساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کاذمہ دار ٹھہرایا، دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم...
    اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی...
    سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ سکھ عوام کو آزادی کی جدوجہد میں متحد ہونا ہوگا اور ہم پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کے مظالم کا مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے اعلان کیا کہ 17 اگست کو امریکا میں "دلی بنے گا خالصتان" کے عنوان سے ریفرنڈم منعقد ہوگا، جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ دلی سمیت ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے بعض علاقے خالصتان کا حصہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکومت سکھوں پر مسلسل پابندیاں لگا رہی...
      ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بالیق اسیر میں شدید زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کو خوفزدہ کر دیا۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد علاقے میں مزید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں 4.6 اور 4.1 شدت کے آفٹر شاکس شامل ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا، اور اس کے اثرات استنبول سمیت قریبی صوبوں تک محسوس کیے گئے۔ ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایک بیان میں بتایا کہ آفاد (AFAD) اور دیگر متعلقہ ریسکیو اداروں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔بذریعہ ویڈیولنک پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر17 اگست کوامریکا میں ریفرنڈم ہوگا، ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنےگاخالصتان۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اورنیو دہلی خالصتان میں شامل ہے، سکھوں کوآزادی کی تحریک کےساتھ ہوناچاہیے۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھاکہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستانی فوج کےساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل...
    اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیل کو غزہ پر قبضے سے روکنے کیلئے اب تک کچھ نہیں کیا گیا ،پورے غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ انتہائی خطرناک ہے۔ اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبہ پر ہونے والے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے اور...
    ہریانہ: سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ ویڈیولنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے، گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور وہاں خالصتان کے قیام کے حوالے سے 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا عزم یہ ہے کہ دلی جلد ہی خالصتان کا حصہ بنے گا۔ خالصتان کی تحریک اور بھارت کے خلاف موقف گرپتونت سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے مختلف علاقے جیسے ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ حصے اور دلی خالصتان میں شامل ہیں، اور سکھوں...
    سابق حکومتوں کی کرپشن کو میرے کیخلاف ہتھیار بنایا جارہا ہے، گنڈا پور کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مانگے تانگے کی حکومت ان پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ان کے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نااہل کرکے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ آج کا سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے لیکن ملک دشمن عناصر اسے "ساختہ افراتفری" پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز کے ساتھ عقیدت اور وابستگی ایک کھلی حقیقت ہے، ناگہانی آفات کی صورت میں بھی بیرون ملک پاکستانی سب سے پہلے امداد کی اپیل پر لبیک کہتے ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے قرآن پاک کی آیات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ "اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب...
    سکھر بیراج —فائل فوٹو سکھر بیراج کے نئے دروازوں سے متعلق پراجیکٹ ڈائریکٹر پریتم داس نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق پراجیکٹ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بیراج پر تبدیل شدہ دروازوں میں کوئی نقص نہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ دروازوں میں معمولی خامیاں درست کی جا رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام کارروائی معمول کی جانچ پڑتال اور معیاری طریقہ کار کا حصہ ہے۔
    بھارت کی بمبئی ہائی کورٹ نے شوہر اور اس کے اہل خانہ کے خلاف بیوی کی شکایت پر درج فوجداری مقدمہ اور عدالتی کارروائی کو یہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ بیوی کے لباس یا کھانا پکانے کی صلاحیت پر تنقید کو سنگین ظلم یا ہراسانی نہیں کہا جا سکتا۔ اورنگ آباد بینچ کے ججز جسٹس ویبھا کنکنواڑی اور جسٹس سنجے اے دیش مُکھ نے فیصلے میں کہا کہ یہ کہنا کہ بیوی مناسب کپڑے نہیں پہنتی یا کھانا اچھا نہیں پکاتی، قانوناً ظلم یا ذہنی اذیت کے زمرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ازدواجی تعلقات میں کشیدگی کی صورت میں الزامات میں مبالغہ آرائی معمول کی بات ہے اور معمولی نوعیت کے الزامات...
    جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے،عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ جھوٹ کبھی بانجھ نہیں رہتا بلکہ مزید جھوٹ پیدا کرتا ہے، مودی سرکار کا یہ دعوی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ عرفان صدیقی کے بقول نواز شریف سے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات دیر گئے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے رابطہ کیا.دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کرنے اور جرائم کی جواب دہی سے اسرائیلی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کا وجود ختم ہوتا جا رہا ہے اورعوامی نمائندوں کو بلاجواز نا اہل کر کے ان کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا اور فارم 47 کی بنیاد پر ’مانگے تانگے‘ کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، علی امین گنڈاپور کی وضاحت علی امین گنڈاپورنے کہا کہ رجیم چینج کے ذریعے حکومت گرانے کے بعد سے پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے اور انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں،...
    قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (National CERT) نے ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اداروں کو ’بلو لاکر‘ رینسم ویئر سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق، ’بلو لاکر‘ ایک فائل-انکرپٹنگ مالویئر ہے جو متاثرہ کمپیوٹرز کی فائلوں کو انکرپٹ کر کے ان کا ایکسٹینشن “.blue” میں بدل دیتا ہے اور پھر ’ڈی کرپشن کی‘ کے عوض تاوان طلب کرتا ہے۔ یہ حملے عموماً ٹروجنائزڈ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈز، فشنگ ای میلز، غیر محفوظ فائل شیئرنگ پلیٹ فارمز اور متاثرہ ویب سائٹس کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ اس وائرس کے نتیجے میں ڈیٹا کا مستقل ضیاع، کاروباری نظام میں...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر آئین شکنی، معیشت کی تباہی اور عوامی مسائل نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد نے اس ماہ کے لیے اپنا شیڈول طے کرلیا ہے اور 27ویں آئینی ترمیم کے اعلان پر وکلا تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، پاکستان میں اس وقت عملاً مارشل لاء نافذ ہے۔ سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ون کے ساڑھے 3 سالہ دور میں ملک کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے بعد مہنگائی نے...
    سینیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن   نے 13 اور 14 اگست کی شب ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے  نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر سعید غنی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب،کمشنر کراچی حسن نقوی،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام بھی  ان کے ہمراہ تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان نے اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلات بیان کی، سینیئر صوبائی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف تجاویز اور احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی، مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ بھارتیوں نے بھارت...
      بیجنگ () جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ماحولیاتی تحفظ اور اس کے عالمی اثرات میں چین کے جدید نقطہ نظر کی وضاحت کی گئی ہے۔اتوار کے روز شنہوا نیوز ایجنسی سے وابستہ تھنک ٹینک اور ماحولیاتی تہذیب پر شی جن پھنگ کی سوچ کے تحقیقی مرکز نے مشترکہ طور پر یہ رپورٹ جاری کی جس کا عنوان “‘سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں’ایک خوبصورت منظر کی تشکیل دیتا ہے–حیاتیاتی تہذیبوں کی تعمیر میں چین کی جدت طرازی اور عالمی اہمیت”۔ رپورٹ میں “سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کےتاریخی پس منظر، بنیادی سوچ اور اہمیت کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے،نیز اس تصور کی نظریاتی جدت طرازی، چین میں اس پر عمل درآمد اور اس کی...
      بیجنگ : اس سال ننیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور پلان کے نفاذ کو چھ سال مکمل ہو رہے ہیں۔ چھونگ چھینگ شہر کے کسٹمز نے اطلاع دی ہے کہ اگست 2019 میں اس منصوبے کے نفاذ کے بعد سے، نئے کوریڈور سے وابستہ تیرہ صوبائی یونٹس اور دو شہروں کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 4.06 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ہے۔ اس سال کے پہلے سات مہینوں میں، کوریڈور کے ذریعے وابستہ علاقوں کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 542.68 بلین یوآن تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال 18.3 فیصد اضافہ ہے، جو کہ اس مدت کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ پچھلے چھ سالوں میں نیو انٹرنیشنل...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی 39 اہم وزارتوں اور سرکاری اداروں کو سنگین سائبر حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ حملے مستقل ڈیٹا ضائع ہونے، کاروباری نظام رک جانے اور حساس معلومات کے لیک ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT) نے خبردار کیا ہے کہ ایک خطرناک رینسم ویئر “بلو لاکر” کو پاکستانی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس وائرس کے ذریعے کمپیوٹر فائلز لاک کر دی جاتی ہیں اور تاوان کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ اینٹی وائرس کو غیر فعال کر کے پورے نیٹ ورک میں پھیلنے اور حساس ڈیٹا بھی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم اکرام اللہ نے اتوار کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے اکرام اللہ کو خوش آمدید کہا اور یاد دلایا کہ وہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد قلعہ سیف اللہ کے دورے کے دوران خسنوب کے امدادی خیمے میں اس سے ملے تھے، جب اس کا خاندان شدید متاثر ہوا تھا۔ اس موقع پر اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم کے مواقع نہ ہونے پر افسوس اور تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ مزید پڑھیں: بلوچستان یونیورسٹی: مادری زبانوں کے شعبے ضم کرنے کا فیصلہ، اساتذہ، طلبہ اور سیاسی حلقوں میں شدید اضطراب وزیراعظم...
    پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ نرما برسوں بعد سوشل میڈیا پر جلوہ گر ہو گئی ہیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نرما کو حالیہ دنوں میں ایک جم میں دیکھا گیا جہاں وہ اپنے ٹرینر کے ہمراہ ورزش کرتی نظر آئیں۔ انھوں نے گلابی رنگ کی ٹی شرٹ اور جم ٹراوزر پہن رکھا تھا اور ان کی فٹنس اور وزن میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیوز میں نرما کا چہرہ بغیر میک اپ کے تھا، جو مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ ان کے فطری حسن کو سراہا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ نرما کی آخری فلم "شیرِ لاہور” 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد وہ میڈیا اور انڈسٹری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کو پاکستانی برآمدات میں ایک سال میں 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس سالانہ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال پاک امریکا تجارت کا مجموعی حجم 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہا، پاکستان نے ایک سال میں امریکا کو 5 ارب 83 کروڑ ڈالر کی اشیاء برآمد کیں، پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا، پاکستان کی امریکا سے درآمدات میں گزشتہ سال 40 فیصد اضافہ ہوا۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت...
     ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر  اسحاق ڈار  نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔  نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  اسحاق ڈار نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک...
    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنے 11 سالہ اقتدار کے سب سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، جہاں انہیں نہ صرف ملکی سیاست میں دھاندلی کے سنگین الزامات کا سامنا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بھارت کو سفارتی تنہائی کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، مودی حکومت کو 2024 کے عام انتخابات میں کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے جعلی ووٹروں کے ذریعے دھاندلی کے الزامات کا سامنا ہے، جو ان کی سیاسی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بہار کے ریاستی انتخابات میں بھی مودی کی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو ان کے اقتدار کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔ اقتصادی محاذ پر...
    فلم میلہ میں اپنے کردارکی وجہ سے مشہوربھارتی اداکار فیصل خان نے اپنے بھائی اداکار اور ہدایتکار عامر خان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے ایک برس تک قید تنہائی میں رکھے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی انٹرٹینمنٹ اورلائف اسٹائل پلیٹ فارم پِنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فیصل خان نے الزام لگایا کہ ان کے خاندان نے انہیں اس دعوے کی بنیاد پر ایک سال تک گھر میں قید کر رکھا تھا کہ انہیں شیزوفرینیا لاحق ہے اوران کا رویہ غیر مستحکم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں میں نے جھوٹ بولا‘، عامر خان نے ایسا کیوں کہا؟ ’مجھے قید کر کے رکھا تھا گھر میں ایک سال، اور وہ کہہ...
    یورپی فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کی جانب سے فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی پوسٹ پر  لیورپول کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کا سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یوئیفا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سلیمان العبید کو "فلسطینی پیلے" قرار دیتے ہوئے لکھا کہ "الوداع سلیمان العبید" تاہم یہ پوسٹ اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنی جب اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے یوئیفا سے سوال کیا کہ آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ کیسے، کہاں اور کیوں جاں بحق ہوئے؟۔ Can you tell us how he died, where, and why? https://t.co/W7HCyVVtBE — Mohamed Salah (@MoSalah) August 9, 2025 محمد صلاح کے سوال کے بعد یہ معاملہ تیزی سے وائرل ہوا اور...
    سرائے عالمگیر(نیوز ڈیسک)سرائے عالمگیر میں ایک غیر ملکی پاکستانی کو اس کی شادی پر اس کے دوستوں نے ایک انوکھا تحفہ پیش کیا، جو لاکھوں روپے مالیت کا 30 فٹ لمبا کرنسی ہار تھا۔ اس ہار کو کھولنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں باراتی اور مہمان حیران رہ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گروپ لوگ ہار کو پکڑے ہوئے ہیں، جو سبز رنگ کے نوٹوں سے بنایا گیا ہے۔ ہار کو کھولنے کے لئے دو مرکزی افراد نے رسی کھینچی، جس کے بعد ہار مکمل طور پر پھیلا دیا گیا۔ ہار کی لمبائی اور اس پر لگے نوٹوں کی تعداد نے تمام حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔اس تقریب میں شرکت...
    جاپان میں کم شرح پیدائش ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے ملک کی معیشت اور سماجی ڈھانچے پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے باعث جاپان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو قومی سلامتی اور معاشی ترقی دونوں کے لیے چیلنج ہے۔  جاپانی وزارت داخلہ کے مطابق، صرف 2024 میں آبادی میں 9 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، جاپان کی تقریباً 30 فیصد آبادی پہلے ہی 65 سال سے زائد عمر کی ہے، جس سے پالیسی...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں پہلے بھی گردش میں رہی ہیں، مگر حال ہی میں فیصل خان کے ایک انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ فیصل خان کا کہنا ہے کہ چند سال قبل عامر خان نے انہیں ممبئی میں اپنے گھر پر ایک سال سے زیادہ عرصے تک قید رکھا۔ اس دوران ان کا موبائل فون چھین لیا گیا، انہیں زبردستی دوائیں دی جاتی رہیں اور کمرے کے باہر پہرہ دینے کے لیے گارڈز موجود تھے تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فیصل نے بتایا کہ اس وقت ان کی فیملی نے ان پر شیزوفرینیا کا الزام لگایا اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کہاکہ گالم گلوچ وغیرہ تو ان کا شیوہ نہیں ہے آپ کو بھی معلوم ہے ، مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے 24نیوز کے پروگرام نسیم زہراایٹ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کی دو دفعہ نکالنے کے باوجود بھی پاکستان تحریک انصاف کے ورکر بھی میرے لئے آواز اٹھاتے تھے،وہ کہتے تھے کہ اس کو واپس لاؤتو انہوں نے یہ سوچا کہ اثرزائل کرنے کیلئے بہتر ہے کہ اس کی کردار کشی کریں ،پی ٹی آئی سے وابستہ اکاؤنٹس نے ہر...
    پاکستان کی اہم وزارتیں اور سرکاری محکمے ایک خطرناک سائبر حملے کے ممکنہ نشانے پر ہیں، جسے ماہرین ملکی ڈیجیٹل سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں، اس ضمن میں نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے تمام حساس اداروں کو بلیو لاکرنامی رینسم ویئر سے خبردار کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ نیشنل سرٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس کی جانب سے 39 وزارتوں اور اہم قومی اداروں کے سربراہان کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بلیو لاکر رینسم ویئر کے حملے کی شدت انتہائی سنگین ہے، جو ونڈوز پر مبنی ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، سرورز، نیٹ ورک اور کلاؤڈ اسٹوریج کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خط...
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور خطے سمیت عالمی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اسرائیلی منصوبے کے تحت مکمل فوجی قبضے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ وزیر خارجہ نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی...
    انتخابات میں دھاندلی کے الزامات نے اقتدار پر قابض مودی سرکار کے لیے مشکلات مزید بڑھا دیں۔ بین الاقوامی جریدے رائٹرز کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم مودی اپنے 11 سالہ اقتدار کے سب سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ جنگ بندی اور امریکا سے سفارتی سرد مہری مودی کے لیے امتحان بن گئی۔ رائٹرز کے مطابق کانگریس نے بی جے پی پر 2024 کے انتخابات میں جعلی ووٹروں کے ذریعے دھاندلی کا الزام لگایا، بہار کے ریاستی انتخابات میں شکست مودی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچائے گی۔ عالمی جریدے کے مطابق امریکا پہلے ہی بھارتی درآمدات پر 50 فیصد بھاری اور بدترین محصولات عائد کر چکا ہے۔ نئی دہلی کی سیاسی تجزیہ کار آرتی جیراتھ کے مطابق...
    (ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو  اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت فراہم کی جائے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ملک چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اگست کو جشن آزادی والے روز اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت دینے کا اعلان کرے، اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت...
    لاہور: مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی،  جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔ ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔ مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also wish one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے)...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی کے لیے رواں ماہ 6 اگست کو جاری کیے گئے ارکان کی تقرری کے نوٹیفکیشن میں شامل ایک خاتون رکن، ڈاکٹر فرخندہ ضیا ڈیڑھ ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارت تعلیم ان کے انتقال سے لاعلم تھے۔ وزارت تعلیم نے وزیراعظم کی منظوری سے 6 ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جن میں ڈاکٹر فرخندہ ضیا کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم وہ 22 جون 2025 کو وفات پا چکی تھیں۔ مزید پڑھیں: کے پی: مزدور کی اجرت 36 ہزار روپے، پولیس میں بھرتیوں سمیت مختلف امور کی منظوری وزارت تعلیم...
      بیجنگ () چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ  اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2025 میں چین میں  کور سی پی آئی میں سال بہ سال اضافہ جاری رہا جبکہ پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ  میں کمی  دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  جولائی کے لئے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں  پر جون کی  0.1 فیصد کی گراوٹ سے جولائی میں  0.4 فیصد کا  اضافہ   ہوا  جبکہ اس میں سالانہ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کور سی پی آئی، جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہیں کیا جاتا ہے، میں سال بہ سال 0.8 فیصد  کا اضافہ دیکھنے میں آیا،...
    لیورپول کے مشہور فارورڈ محمد صلاح نے یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا پر تنقید کی ہے کہ اس نے فلسطین کے معروف فٹبالر سلیمان العبید المعروف “فلسطینی پیلے” کی یاد میں جاری بیان میں ان کی موت کے حالات کا ذکر نہیں کیا۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق 41 سالہ سلیمان العبید گزشتہ بدھ کے روز جنوبی غزہ میں اس وقت اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے جب وہ انسانی امداد کے منتظر شہریوں کے درمیان موجود تھے۔ Can you tell us how he died, where, and why? https://t.co/W7HCyVVtBE — Mohamed Salah (@MoSalah) August 9, 2025 یوئیفا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مختصر پوسٹ میں العبید کو ’ایک ایسا باصلاحیت کھلاڑی قراردیا جس نے...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں امان و امان سے متعلق جرگہ ہوا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہا امن کے لئے حکومت سے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ امن ہوگا تو ترقی ہوگی۔ افغانستان سے مذاکرات کیلئے تمام سٹک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار جرگہ تشکیل دیا جائے۔ جرگے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عوام کے روزگار افغانستان سے تجارتی راستے کھولے جائیں کرم کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہے۔
    فوٹو فائل تونسہ کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں 3 بھائیوں کو تشویشناک حالت میں لایا گیا ہے۔ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال تونسہ کے مطابق 3 میں سے 2 بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے، تیسرے کی حالت تشویش ناک ہے۔ عارف والا: زہر خورانی سے جاں بحق 3 بچوں کی ماں بھی چل بسیپنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا کے نواحی گاؤں 143 ای بی میں مضرِ صحت زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی ماں بھی دم توڑ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں بچوں کو بظاہر پیٹ کے مرض میں مبتلا بتایا گیا تھا۔بچوں کے والد نے الزام عائد کیا کہ میرے بچوں کو زہر دیا گیا ہے۔تونسہ پولیس...
    تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونیوالا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے، جو بلوغت کے عمل کو شروع کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائنسدانوں نے امریکا میں کم سن بچوں کے بالغ ہونے کی وجہ کا سراغ لگا لیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بعض لڑکیاں 8 اور بعض لڑکے 9 سال کی عمر میں بالغ ہونے لگے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونے والا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے،...
    فائل فوٹو  سیکریٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب نے تاریخ کا بڑا معاشی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 31 برسوں سے مقامی بینکوں کا واجب الادا 675 ارب روپے کا قرض ادا کر دیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ یہ قرض گندم خریداری اور سبسڈی اسکیموں کے لیے لیا گیا تھا۔ اب پنجاب حکومت مقامی بینکوں کے قرضوں سے مکمل آزاد ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بروقت ادائیگی نہ ہوتی تو ہر روز 50 کروڑ روپے سود ادا کرنا پڑتا۔
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 اگست 2025ء ) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی بحران حکومت کے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے پیدا ہوا،چینی کی قیمت 80روپے تک بڑھ گئی ہے، عوام سے یومیہ ڈیڑھ ارب روپے نکل کرشوگرملز مالکان کی جیبوں میں جارہا ہے، ملز مالکان کی اکثریت سیاستدانوں کی ہے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاملات کا کیا دھرا ان حکومتوں کا ہی ہے۔ اب چینی اسکینڈل سامنے ہے، حکومت نے چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی اور جس سے سپلائی کم ہوئی اور طلب بڑھ گئی۔ اب چینی امپورٹ کرنے کی بات ہورہی ہے،...
    شاداب افتخار—فائل فوٹو شاداب افتخار نے انڈر 17 فٹ بال ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننے میں عدم دلچسپی کا اظہار کر دیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے گزشتہ روز شاداب افتخار کا نام بطور اسسٹنٹ کوچ منظور کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے شاداب افتخار پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر پاکستان انڈر 19 ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ انڈر 17 ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کرنے کو تیار نہیں۔شاداب افتخار ان دنوں بھوٹان میں کلب کی کوچنگ بھی کر رہے ہیں، وہ قومی انڈر 17 ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے تھے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ناصر اسماعیل کو قومی انڈر 17 فٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ...
      اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اتفاقِ رائے سے انجینئر خالد محمود کو آئیسکو کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کر دیا ہے ۔ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انجینئر خالد محمود توانائی کے شعبے میں وسیع تجربہ اور مضبوط قیادت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دی ہیں اور ہمیشہ ملازمین کی فلاح وبہبود کے منصوبوں اور صارفین کے مفادات کے لئے عملی اقدامات کو ترجیح دی ہے ، مزید آپریشن کنسٹرکشن کمرشل جی ایس او کی ایس ای اور دیگر فارمیشنز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے فزکس کے ریٹائرڈ پروفیسر کو پینشن کی رقم 2 ماہ میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی کو پینشن ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعیناتی پر اعتراض نہیں کیا۔عدالت نے فیصلے کی کاپی دونوں جامعات اور سیکریٹری فنانس بلوچستان کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پروفیسر ظفر الیاس 1987ء سے 2009ء تک بلوچستان یونیورسٹی میں پروفیسر رہے، وہ علامہ اقبال یونیورسٹی کی درخواست پر ڈیپوٹیشن پر...
    آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت لوگوں نے آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور ہم ان کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں بالآخر کامیاب ہوئے۔اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھاکہ واشنگٹن کے پرتشدد جرائم کو روکنے سے متعلق پیرکوپریس کانفرنس کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے اور واشنگٹن کوبہت جلد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کریں گے۔آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے سے متعلق ٹرمپ کا کہنا تھاکہ آرمینیا اور...
    عرب اسلامی وزارتی اجلاس نے واضح کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جرائم کی مکمل ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے وزرا کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی اور بے مثال انسانی المیے کی مکمل ذمہ داری اسرائیلی قابض قوت پر ڈالتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ کی غزہ کی صورتحال پر عالمی ہم منصبوں سے رابطے، اسرائیلی منصوبے کی مذمت کمیٹی نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے مطالبہ کیاکہ وہ اسرائیل کی غیر قانونی اور جارحانہ پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری...
    احتجاج کے حاشیہ پر خورشید احمد شیخ نے میڈیا نمائندوں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف انجینئر رشید کی رہائی کا ہی نہیں بلکہ جیلوں میں بند ہزاروں نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی نے آج سرینگر میں واقع اپنے پارٹی دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انجینئر رشید کی دہلی کے تہاڑ جیل سے رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی دفتر واقع سنگرمال سے باہر...
      اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران تحفے میں ملنے والا سونے کا لوٹا پیتل سے بدل کر توشہ خانہ میں جمع کروایا گیا، جبکہ اصل لوٹا وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ لیا۔ اس کے علاوہ ایک ڈنر سیٹ بھی بیچا گیا۔ ایک انٹرویو میں فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیاکہ 2019 میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران جہاں آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے، سکھ کمیونٹی کی جانب سے عمران خان کو ایک خالص سونے کا لوٹا تحفے میں دیا گیا۔ ’اس قیمتی تحفے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر جوہری بم گرائے جانے سے 80 برس بعد ان ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ ہی ان کے دوبارہ استعمال نہ ہونے کی واحد ضمانت ہے۔ناگاساکی میں 'میئرز برائے امن' کی 11ویں عمومی کانفرنس کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے حملوں میں بچ رہنے والے جاپانیوں کے متاثرکن کردار کا تذکرہ کیا جنہیں ہیباکوشا بھی کہا جاتا ہے اور جو دنیا کو ان ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے آواز بلند کرتے چلے آئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کرہ ارض پر ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) افغانستان میں ہمسایہ ممالک سے واپس آنے والے لاکھوں لوگوں کو سرحد پر انسانی امداد دی جا رہی ہے لیکن انہیں زندہ رہنے کے لیے عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر مزید مدد کی ضرورت ہے۔پائیدار آبادیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ہیبیٹٹ' کی افغانستان میں پروگرام مینیجر سٹیفنی لوس نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان سے واپسی اختیار کرنے والے افغانوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کے لیے عملی تعاون درکار ہے جو اپنے گھر، اثاثے اور امید کھو چکے ہیں۔ان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس افغانستان میں رہائش کے لیے کوئی جگہ...
    امریکا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا؟ نائب صدر کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ غزہ میں ایک فعال حکومت کی عدم موجودگی میں ریاست کی شناخت کا تصور ہی مشکل ہے۔یہ بیان انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایک غیر فعال اور منتشر حکومت کے ہوتے ہوئے کسی ریاست کو تسلیم کرنا بے معنی ہے۔ امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ مشرق وسطی...
    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ غزہ میں ایک فعال حکومت کی عدم موجودگی میں ریاست کی شناخت کا تصور ہی مشکل ہے۔ یہ بیان انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایک غیر فعال اور منتشر حکومت کے ہوتے ہوئے کسی ریاست کو تسلیم کرنا بے معنی ہے۔ امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امریکا کی واضح ترجیحات پر قائم ہیں اور ان پر عمل جاری رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب...
    اسلام آباد ہونے والی ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27 تا 30 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں" فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو " (FII) فورم میں شرکت کے لیے ہز رائل ہائینس ولی عہد کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27 تا 30 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے ہز رائل ہائینس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دستخط شدہ دعوت...
    چین، 2025 کی عالمی روبوٹ کانفرنس کا آغاز  WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز بیجنگ () پانچ روزہ 2025 عالمی روبوٹ کانفرنس بیجنگ میں شروع ہو ئی ۔  جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اندرون و بیرون ملک کی 200 سے زائد ٹاپ روبوٹ کمپنیاں اس کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں، جن میں سے ہیومنائڈ  روبوٹ کمپنیوں کی تعداد   دنیا بھر میں اسی طرح کی  نمائشوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔   چینی اور دیگر ممالک کے  400 سے زائد  سرکردہ سائنسدان، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، اکیڈمیشنز   اور  صنعت کار   اس کانفرنس کے دوران  روبوٹکس کے شعبے میں صنعتی رجحانات، ایپلی کیشنز اور جدت طرازی کی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کریں...
    مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )دنیا کی 2 بڑی طاقتوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد بھارت عالمی تنہائی کا شکار نظر آتا ہے۔امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ 2014 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جن پنگ کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا لیکن اس دوران چینی فوجی، بھارتی سرحد پر ان کی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں الجھ گئی، اس واقعے سے نہ صرف نریندر مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انہیں بھارتی فوج کو سخت سردی والے علاقے میں جنگی حالت میں تیار رکھنا...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خاتون کی نشست پر کامیاب قرار دے دیا۔  نوٹی فکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر مدت 11 مارچ 2027 کو ختم ہوگی۔ مشعال یوسفزئی سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں مشعال یوسفزئی بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا ہے۔ Tagsپاکستان
    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ ’پہلی پوزیشن بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد (رول نمبر 520050) نے 1100 میں سے 1021 نمبرز اور اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔ اسی کالج کی منزہ خان بنت مبشر حسن (رول نمبر 520062) 1016 نمبرز اور اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں، جبکہ کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی انوشہ نوید بنت نوید سرور (رول نمبر 510892) نے 1015 نمبرز اور اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے...
      اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوے اتنے ہی ناقابلِ یقین ہیں جتنے غلط وقت پر کیے گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستان نے فوری بعد بین الاقوامی میڈیا کو تکنیکی بریفنگز دیں اور آزاد مبصرین نے بھارتی نقصانات کی تصدیق کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے کئی طیارے پاکستان نے تباہ کیے ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی طیارہ بھارتی حملوں میں نشانہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کا دائرہ گاؤں کی سطح پر لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے،اس منصوبہ میں شہر کی 12 فٹ چوڑی روڑز بھی شامل ہیں،126 ارب سے روڑز کی بحالی و مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹریز، ایکسین اور دیگر افسران کی شرکت کی۔اس موقع پر ہر ضلع کی سطح پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر...
    سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق سکھر پولیس نے بتایا کہ کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کرلےگیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کرمگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔ سھکر پولیس کے مطابق مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ کو بُری طرح چبا ڈالا ، خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر مودی سرکار کی پابندی کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ عمل کشمیریوں کی فکری آزادی پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ کشمیر کی فکری آزادی پر پابندی بھارت کے غیر جمہوری عزائم کا عکاس ہے، کتابوں سے خوف کھانے والا ملک خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ تاریخ کو دبانے سے حقائق مٹ نہیں جاتے، بلکہ اور نمایاں ہو جاتے ہیں، اظہار رائے کا گلا گھونٹنا بھارت کے فاشسٹ رجحانات کو ظاہر...
    پچیس سال بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ جاپان،تیاریاں شروع،جامع پیکیج زیر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔دورے میں بڑے معاشی پیکج اور اہم معاہدوں کا اعلان متوقع ہیں ، یہ دورہ حکومتِ جاپان کی خصوصی دعوت پر عمل میں آ رہا ہے اور بیس سال بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا پہلا دورہ جاپان ہوگا۔ اس سے قبل 2005 میں اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز نے جاپان کا دورہ کیا تھا۔ اس تناظر میں 2025 کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی حیثیت رکھتا ہے۔...
    سکھر میں کپڑے دھوتی خاتون کو مگرمچھ حملہ کرکے پانی میں لے گیا، تاہم شوہر نے چھالانگ لگا کی بیوی کو مگرمچھ سے بچالیا۔ یہ بھی پڑھیں: قصور سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے ریاض آباد میں نارا کینال پر کپڑے دھوتی ایک خاتون پر مگرمچھ نے اچانک حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مگرمچھ خاتون کا پیر جبڑوں میں دبا کر کئی میٹر پانی میں گھسیٹ لے گیا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اس کا شوہر، ملاح حب علی، فوراً کینال میں کود گیا اور بیوی ہدایتاں کو مگرمچھ کے جبڑوں سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا۔ حملے میں خاتون کی ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی، جسے فوری...
    اسلام ٹائمز: انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ موکب اُسی جذبۂ ایثار و قربانی کا مظہر ہے جس کی مثال حضرت خدیجہ الکبریؑ نے دینِ اسلام کے آغاز میں قائم کی۔ زائرین کی خدمت کو خدا اور اس کے حجتوںؑ کی خوشنودی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ یہاں ہر آنے والا مہمان اہل بیتؑ کا مہمان ہے اور اس کی خدمت ہمارے لیے سعادت اور شرف ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ روضہ امام حسین علیہ السلام کے قریب پاکستانی زائرین کی خدمت کے لیے موکب "ام المومنین خدیجہ الکبریؑ" قائم کر دیا گیا ہے، جہاں عاشقانِ اہل بیتؑ کے لیے مفت رہائش، میڈیکل سہولت، نذر و نیاز اور سبیل کا خصوصی انتظام موجود ہے۔ موکب کے منتظمین...
    امریکا کی ایک بڑی عالمی ٹیکنالوجی اور سیمی کنڈکٹر ساز کمپنی انٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لپ بو تان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے استعفے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ اعلیٰ قانونی اور اخلاقی معیار کے تحت کام کرتے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انٹیل کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ان کی شہرت اعتماد، وعدے کی پاسداری اور درست طریقے سے کام کرنے پر قائم ہے، اور اسی انداز میں وہ انٹیل کی قیادت کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے کمپیوٹر چپس پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا تھا کہ انٹیل کا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے جب کہ بجلی کی بے تحاشہ کھپت کے باعث پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کی عمارت سولر پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی چھت کی بناوٹ کے باعث مکمل عمارت سولر پر منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب اسمبلی کی نئی اور پرانی دونوں عمارتوں کی چھتیں گنبد کی بناوٹ میں ہیں، ذرائع کے مطابق گنبد کے باعث چھت پر جگہ کم  ہے اور صرف پینتیس فیصد عمارت  سولر پر منتقل ہوسکتی ہے۔صرف پینتیس فیصد عمارت سولر پر منتقل ہونے سے بجلی کے بل میں صرف پانچ کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ آذربائیجان اور آرمینیا...
    عمر کوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین پہنور کا کہنا ہے کہ بعض ججز طاقتوروں کو خوش کرنے کیلئے اپنے ضمیر کا سودا کرلیتے ہیں، اگر ہم کچھ نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ عمرکوٹ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے عدالتی نظام اور اداروں کی کوتاہیوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ان ججز، وکلاء و پولیس افسران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو عوام کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر یا انکار کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے "انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے" کے مقولے کو بالکل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو دنوں کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی...
    ابوظہبی (نیوز ڈیسک) ایمریٹس ایئرلائن نے اپنے مسافروں کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔اب یکم اکتوبر 2025 سے اس کی پروازوں میں پاور بینک لے جانا اور استعمال کرنا مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد فضائی سفر کے دوران لیتھیم بیٹریوں سے جڑے خطرات کو کم کرنا ہے۔ تاہم، اس تاریخ تک مسافروں کو چند شرائط کے ساتھ پاور بینک ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان شرائط میں یہ شامل ہے کہ پاور بینک کی گنجائش 100 واٹ آورز سے کم ہو، سفر کے دوران اسے کسی ڈیوائس کو چارج کرنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے، اور نہ ہی ہوائی جہاز کے پاور سورس کے ذریعے پاور بینک کو چارج کیا جائے۔ ...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ زائرین کیلئے مستقل بنیادوں پر راستہ بند کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی، میری درخواست پر مارچ کو موخر کیا جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلد از جلد حل ہوجائیں، زائرین کیلئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا ہے، زائرین کو محفوظ طریقے سے ایران بھجوایا جائے، ہوائی سفر...
    سالو بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی جب کہ پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ رپورٹ کے مطابق فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں رہے اور کہا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی، ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ مسافر نے کہا کہ تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے کے اندر ہی کھانا دیا گیا، فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4 گھنٹے بعد ائیرپورٹ لاونج منتقل کیا گیا،م 4گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں...
    سعید احمد سعید:باکمال لوگوں کی لاحواب سروس, سالوں بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی, پیرس سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار, فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں. مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی،ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے ہی اندر ہی کھانا دیا گیا،فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4گھنٹے بعد ایئرپورٹ لاونج...
    فائل فوٹو این اے 129 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔ سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ڈیٹا آنے کے بعد کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق حتمی فیصلہ کروں گا، ابھی حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مشروط طور پر منظور کر رہا ہوں۔ حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئےسابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...