data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کیلیے خود داری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے، اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادانہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اور اہل پنجاب علامہ اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ اقبال شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے، انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے، علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلیے بھی فکر انگیز پیغام دیا، قوم کیلیے خوداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا، علامہ اقبال کی شاعری اور افکار پر عمل کرنا ہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افکار پر عمل علامہ اقبال

پڑھیں:

موجودہ پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کے برعکس ہے‘ اسلم فاروقی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کے برعکس ہے ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے حکمران اپنی جائدادیں, اثاثے و اقتدار بچانے اور بانی پی ٹی آئی کے ڈر خوف سے 27ویں ترمیم لارہے ہیں, حکمرانوں کو بانی پی ٹی آئی کا بہت ڈر و خوف ہے اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری بھی حکمرانوں کے خوف کی ہی ایک کڑی ہے اسوقت ملک میں لیڈر شپ کا شدید فقدان ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور دو وقت کی روٹی تک کے لیے رل رہے ہیں تاہم بنیادی حقوق سے کھیلواڑ برداشت نہیں کریں گے آئین پاکستان میں بنیادی حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے آئین میں دی گئی بنیادی حقوق کی شقوں پر عملدرآمد تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے مرکز فاروقیہ میں معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ہماے بزرگوں نے لازوال و عظیم قربانیاں دیکر پاکستان کا قیام ممکن بنایا تھا قوم کو چاہیے کہ بزرگوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہ جانے دیں اور ملک و نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں اور آئین میں دئے گئے اپنے بنیادی حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند اٹھائیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خلق خدا کو تڑپانے والے اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں پائیں گے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • مسائل کے حل کیلیے علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی لی جائے، عبدالعلیم
  • موجودہ پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کے برعکس ہے‘ اسلم فاروقی
  • نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
  • اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے: مریم نواز
  • اقبال کے افکار پر عمل کر کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے: مریم نواز
  • پاکستانی اور ایرانی فلم میکر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • موجودہ پاکستان علامہ اقبالؒ کے خواب کے برعکس ہے، اسلم فاروقی
  • پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کیلیے تاریخی موقع:وزیراعلیٰ آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز