پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز
باکو، اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان اور ترکیہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے، اور خطے سمیت مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ اتفاقِ رائے باکو میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں ہوا، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاک ترکیہ دوستی ہفتہ کی پُرجوش تقریبات کو سراہا، جو برادر ممالک کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی عکاس ہیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو ایک جامع شراکت داری میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے، جس میں سیاسی، دفاعی، معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوامی روابط شامل ہوں گے۔
اس ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ترکیہ کا ایک وزارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں سموگ کا روگ برقرار، شہر لاہور کی فضا آج بھی آلودہ اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام: امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا سینیٹ سے27 ویں ترمیم منظوری کا معاملہ: وزیراعظم نے سینیٹرز کو مدعو کرلیا ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،فیلڈ مارشل کی شرکت اپوزیشن اتحادکا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانیکا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.