مون سون بادل ملک میں داخل، کراچی میں بارشوں کا آغاز کب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
کراچی میں جمعے کی شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی، جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلیج بنگال سے مون سون اثرات ملک کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہے ہیں، جن میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، جبکہ ایک مغربی لہر نے بھی ملک کے مغربی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق کراچی میں جمعے کی شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی، جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دیہی سندھ کے علاقے تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدین، ٹھٹھہ، سجاول، دادو، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، جیکب آباد، گھوٹکی اور کشمور کے اضلاع جمعرات سے 29 جون تک بارش ہو سکتی ہے۔
موسلادھار بارش، آندھی اور بجلی گرنے سے روزمرہ کے معمولات، شہری سیلاب اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔ پیشگوئی کی مدت کے دوران کچے کے گھروں کی چھت، دیوار، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینل جیسے کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کا انتظام کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بارش کا امکان ہے
پڑھیں:
کراچی ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 19 سالہ نوجوان قتل،4 ملزمان گرفتار
کراچی (نیوزڈیسک) شیریں جناح کالونی میں بچوں کی لڑائی بڑوں میں پہنچنے کے نتیجے میں چھریوں کے وار سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی سلاطین ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے ہوئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او بوٹ بیسن راشد علی کے مطابق مقتول کی شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ بچوں میں ہونے والی لڑائی میں بڑوں کے کودنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول پیش امام کا بیٹا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری پرویز اعوان کا بھتیجا تھا۔