Express News:
2025-11-19@01:56:26 GMT

جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

راولپنڈی/ اسلام آباد:

مون سون کے پہلے اسپیل کے تحت جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بارش کے باعث جڑواں شہروں میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ موسم خوش گوار ہوگیا۔

گزشتہ روز سے ہونے والی بارش کے باعث اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 24 اور راولپنڈی کا 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جڑواں شہروں میں مجموعی طور 35 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ادھر، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ تعینات ہے، انڈر پاس کمیٹی چوک اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی ہیوی مشینری پہنچا دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام پر 31 ملی میٹر، گولڑہ میں 23 اور بوکڑہ کے مقام پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ پی ایم ڈی میں 23، شمس آباد پر 18 ملی میٹر اور پیر ودھائی میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ترجمان ایم ڈی واسا کے مطابق حالیہ بارشوں سے راول ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کا لیول بڑھ گیا ہے۔ مون سون بارشوں سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔

نالہ لئی اور نالوں کی بروقت بھل صفائی کروائی گئی ہے۔ شہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 7 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 6 فٹ ہے، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کے لیے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جڑواں شہروں کے مطابق ملی میٹر

پڑھیں:

پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم

اکتوبر میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد بڑھ گئی ہیں: وزارت آئی ٹی

پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ 

اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔ 

پاکستان کا آئی ٹی سسٹم مومینٹم پکڑ رہا ہے: شزا فاطمہ

شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں

وزارت آئی ٹی کے مطابق اکتوبر میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ 

وزارت آئی ٹی کے مطابق ستمبر 2025 میں آئی ٹی کی برآمدات سب سے زیادہ 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں، جولائی تا اکتوبر 2025 میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، 2 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، واٹر ٹینکر اور ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
  • بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.3 ریکارڈ
  • پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم
  • لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
  • لاہور آج بھی دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرِ فہرست
  • جڑواں شہروں میں چینی کا بحران، قیمتیں قابو سے باہر
  • جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد میں چینی کا بحران بے قابو
  • کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
  • لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر