کراچی، فلیٹ میں گیس بھرنے سے دھماکا، خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلبہار میں فلیٹ میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فاطمہ نامی خاتون عمارت کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھی۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث آگ لگنے سے خاتون جھلس کر زخمی ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ عمارت کی پہلی منزل پر کافی عرصے سے بند فلیٹ میں دھماکا ہوا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔