پاراچنار: بارودی سرنگ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاراچنار میں اپرکرم کے علاقے پیواڑشرم خیل میں بارودی سرنگ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او کا بتانا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں امیری کے مقام پر پک اپ گاڑی سٹرک کنارے نصب بارو دی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے میں جمعیت علما اسلام ف کے مقامی رہنما اور 2 خواتین جان بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بنوں میں سرچ آپریشن، 7 ملک دشمن ہلاک، اہلکار شہید
پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ، 10 اہلکار زخمی،فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری زخمی ہوئے
شہید اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی
تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں بنوں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن ہلاک ہو گئے۔ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیاڈی پی او نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 10 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔شہید پولیس اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی سخت کر دی اور علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔