پاراچنار: بارودی سرنگ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پاراچنار(نیوز ڈیسک)اپرکرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او حبیب اللہ کے اپرکرم کے علاقے پیواڑشرم خیل میں بارودی سرنگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈی پی او کا بتانا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹریک دھماکے سے اڑانے کے بعد جعفر ایکسپریس سروس چند روز کیلئے منسوخ
—فائل فوٹوریلوے ٹریک پر دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانگی منسوخ کر دی گئی۔
کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کی گئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے اور 14 اگست کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
دریں اثنا ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ روانگی سیکیورٹی وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح سپیزنڈ کے قریب مستونگ کے قرہب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
علاوہ ازیں ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو کوئٹہ لانے کے لیے 6 بسیں سپیزنڈ پہنچ گئیں۔
کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق بسوں کے ذریعے مسافروں کو سپیزنڈ سے کوئٹہ واپس لایا جا رہا ہے، سپیزنڈ کے قریب جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیاں اٹھانے کا کام جاری ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا دیا گیا ہے۔