وادی نیلم:

ڈی جی ایس سی او نے وادی نیلم میں شاردہ کے مقام پر جدید فری لانسنگ ہب کا افتتاح کر دیا۔

شاردہ فری لانسنگ ہب کا مقصد نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے جوڑنا اور جدید مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں نوجوانوں، اساتذہ، معززین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈی جی ایس سی او کا کہنا تھا کہ ’’شاردہ فری لانسنگ ہب میں نوجوانوں کو پہلے بنیادی، پھر اعلیٰ سطح کی فری لانسنگ اور جدید تکنیکی مہارتوں کی مرحلہ وار تربیت دی جائے گی۔‘‘

 

انہوں نے کہا کہ شاردہ فری لانسنگ ہب سے پورے ملک میں ایک مضبوط اور مستحکم ڈیجیٹل مارکیٹ کا قیام ممکن ہوگا۔ ایس سی او کا ویژن ہے کہ ملک کے ہر کونے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں بسنے والے نوجوانوں کو ترقی کے برابر مواقع فراہم کیے جائیں۔

ڈی جی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 65 فری لانسنگ ہبز اور 15 سافٹ ویئر پارکس قائم جہاں سے ہزاروں نوجوان مستفید ہو چکے ہیں۔

مقامی افراد نے شاردہ فری لانسنگ ہب کو تاریخی قدم قرار دے کر ایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاردہ فری لانسنگ ہب ایس سی او

پڑھیں:

پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، وفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجۃ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے،پاکستانی ٹیموں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تصویر ہے۔

منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق گوگل سلوشن چیلنج 2025 کے فائنلز میں شرکت سے قبل گو جیمہ ٹیم نے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے منیلا روانگی سے قبل ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے،ہماری نوجوان نسل دنیا کے سامنے پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا چہرہ بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ نوجوانوں کی کامیابی قوم کا سرمایہ ہے، وزارت آئی ٹی ان کے ہر قدم پر شانہ بشانہ کھڑی ہے، سرکاری و نجی شعبوں کو پاکستان کی ٹیکنالوجی انیشی ایٹوز میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوگل ڈیولپر گروپس اور گوگل مصنوعی ذہانت ریسرچ پروگرامز نوجوانوں کو عالمی سطح کی مہارتیں دے رہے ہیں، پاکستانی ٹیموں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تصویر ہے۔واضح رہے کہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی گو جیمہ ٹیم ایشیا کی ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ژوب کے شہری کا قائم کردہ ادارہ منشیات کے عادی افراد کے لیے نئی زندگی کی نوید
  • تلہار،ہائی وے پر موٹرسائیکل ریس وون وہیلنگ مشغلہ بن گیا
  • بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کے تحت سیمینار کا انعقاد
  • گوجر خان کے نوجوانوں کے لیے سکلز کرکٹ اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے، سید شجر عباس
  • انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی گو جیمہ ٹیم ایشیا کی ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل
  • پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، وفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجۃ
  • وادی نیلم: برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش4 ماہ بعد نکال لی گئی
  • بنو قابل پروگرام ملک بھر میں پھیل چکا ،یہ امید سے یقین تک کا سفر ہے ‘ منعم ظفر خان
  • الخدمت کا “بنو قابل” پروگرام نوجوانوں کی امید کا مرکز، ہزاروں طلبہ فری کورسز سے مستفید