تلہار،ہائی وے پر موٹرسائیکل ریس وون وہیلنگ مشغلہ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار(نمائندہ جسارت) تلہار شہر میں نوجوانوں کی جانب سے شہر کے مصروف ترین حیدرآباد بدین ہائی وے پر موٹر سائیکل ریس اور ون وہیلنگ کرنا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے ہائی وے پر کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے متعدد بار شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے ایس ایچ او تھانہ تلہار ایس ایس پی ضلع بدین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جائے اس سے قبل ان کو کوئی جانی یا مالی نقصان ہو لیکن پولیس نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔تفصیلات کے مطابق تلہار شہر میں چند اوباش نوجوانوں نے شہر میں موٹر سائیکل ریس اور ون وہیلنگ کرنا شروع کی ان کو دیکھ کر شہر کے باقی نوجوان بھی ریس اور ون وہیلنگ کی لت کا شکار ہوگئے اور اب ریسنگ اور ون وہیلنگ تلہار کے نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے شہر کے مصروف ترین حیدرآباد بدین ہائی وے پر رات کے اوقات میں یہ نوجوان اپنے پورے گروپ کے ساتھ آزادانہ طور پر ریسنگ اور ون وہیلنگ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ کچھ نوجوانوں گڈوشاہ چوک اللہ والا چوک، چانری اسٹاپ، ٹنڈوباگو روڈ پر بھی ریسنگ اور ون وہیلنگ کرتے نظر آتے ہیں تہواروں کے دنوں میں تو ان نوجوان کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ان نوجوانوں کی ون وہیلنگ اور ریسنگ کی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔شہریوں کے مطابق یہ نوجوان ناصرف اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے راہگیروں کو بھی پریشانی ہوتی ہے کہ اگر ان کا زرا بھی توازن بگڑا تو کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے اور جانی نقصان کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر شہریوں نے متعدد بار زبانی اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایس ایچ او تھانہ تلہار کو آگاہ کیا اور ان نوجوانوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ شہر کی جانب سے ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہر میں ون وہیلنگ ریس کا نوٹس لیں اور شہر میں 18سال کی عمر کے ہر نوجوان پربغیر لائسنس کے موٹرسائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی جائے تو ون وہیلنگ مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور ون وہیلنگ ہائی وے پر ان نوجوان گیا ہے
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔