Jasarat News:
2025-11-09@10:14:00 GMT

بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کے تحت سیمینار کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بے نظیر بھٹو شہید ہیومن رسورس ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ بورڈ(بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی) اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت حیدرآباد میں قائمخانی ہاسٹل ہال نزد نیا پل میں ایک انسٹیٹیوٹ میں شاندار سیمینار کا انعقادکیاگیا – ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹ حیدرآبا د نے FAITH، BARCLAYS، HIAST، ICMA، SZABIST ZABTECH اور GEXTON HYDERABAD کے تعاون سے بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ (BBSHRRDB) کے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیاگیا-یہ سیمینار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹحیدرآباد قربان علی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جوکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور فنی تربیتی پروگراموں کے موثر نفاذ میں نمایاں تجربہ رکھتے ہیں۔ سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کے مفت تربیتی پروگراموں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھاجو کہ روزگار کے مواقع بڑھانے، معاشی طور پراستحکام، روزگار کو فروغ دینے اور ٹیکنیکل مہارتیں حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔سیمینار میں معروف مہمانوں جن میں رفیقی جمالی، دانش جتوئی، محمد حسین مخدوم اور عدنان پیرزادہ شامل تھے نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں کے فوکل پرسنز اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں، قربان علی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو جدید اور مارکیٹ سے ہم آہنگ ہنر سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیمینار کا

پڑھیں:

حیدرآباد ،دکاندار اپناور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے گاہکوں کا منتظر ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • ویگروگروپ کے تحت ریسرچ بیس سیمینار کا انعقاد ، زمینداروں کی شرکت
  • ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر سانگھڑ کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
  • چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، گریجویٹس کے لیے روزگار اور تربیت کا شاندار موقع
  • حیدرآباد: ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجومنہ کے کینسر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
  • ڈاکٹر ظفر اقبال بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کیلیے ڈھاکا روانہ
  • دھیرکوٹ، یوم شہداء جموں کے موقع پر سیمینار کا انعقاد
  • ترکیہ: پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں ثقافتی شام کا انعقاد
  • حیدرآباد ،ملاح دریائے سندھ میں مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں
  • حیدرآباد ،دکاندار اپناور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے گاہکوں کا منتظر ہے
  • حیدرآباد ،دعوت اسلامی کے تحت آج قافلہ اجتماع کا انعقاد ہوگا