Express News:
2026-07-24@03:40:40 GMT

کراچی میں خالی فلیٹ میں زور دار دھماکا، خاتون جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

شہر قائد کے علاقے گلبہار میں واقع خالی فلیٹ میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلبہار میں فلیٹ کے اندر زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، دھماکے سے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

 واقعے میں فلیٹ کا ملبہ گلی میں جا گرا جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

واقعے کی بعد پولیس نے کرائم سین یونٹ اور بی ڈی ایس کو بھی طلب کیا اور شواہد اکھٹے کیے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے ایکسپریس کو بتایا کہ بدھ کی صبح ساڑھے دس اور گیارہ بجے کے درمیان علاقے میں موجود عمارت کی پہلی منزل کے فلیٹ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ واقعے میں 52 سالہ فاطمہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

 دھماکے سے فلیٹ کی بالکونی اور دیگر ملبہ گلی میں گرا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا۔

ہدایت حسین نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون دوسری منزل پر رہائش پذیر تھیں اور پہلی منزل کا فلیٹ بھی انہی کا ہے جو کہ کافی عرصے سے بند تھا اور شبہ ہے کہ اس میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ماچس جلانے یا کوئی شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

بم ڈسپوزل یونٹ پولیس نے بھی واقعے کو گیس کا دھماکا قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فلیٹ میں

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار