اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطل
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اٹلی میں پاکستانی باکسر اور کوچ کے کمرے سے پاسپورٹ اور رقم چوری کے واقعے کے بعد پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر خالد محمود اور دیگر عہدیداران کے خلاف پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے لگائی گئی تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم عدالت نے معطل کر دیا ہے۔
عدالت نے یہ معاملہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پینل ایڈجوڈیکیٹر کو بھجوا دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین کو سنا جائے اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا جاری کردہ حکم نامہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پینل کے حتمی فیصلے تک معطل رہے گا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رٹ پٹیشن کو اب درخواست سمجھا جائے گا جو پینل کے روبرو زیر التواء تصور ہوگی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ شفافیت اور فئیر ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کرے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پینل کو بغیر کسی سابقہ حکم سے متاثر ہوئے، مکمل غیرجانبداری سے فیصلہ دینا ہو گا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پینل کا فیصلہ مکمل طور پر تسلیم کیا جائے گا اور اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ 29 فروری 2024 کو نیشنل باکسنگ اسکواڈ میں ذوہیب رشید کو شامل کیا گیا، جب کہ 3 مارچ کو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو موصول ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ذوہیب رشید نے برٹش بورن پاکستانی باکسر لاورا اکرم کے ہوٹل کی چابی دھوکے سے حاصل کر کے ان کے اور کوچ کے پیسے و پاسپورٹ چرا لیے۔
درخواست گزاروں کے مطابق واقعہ اٹلی کی پولیس کو رپورٹ کیا گیا جہاں تحقیقات ابھی جاری ہیں، تاہم اس واقعہ کی بنیاد پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے خالد محمود و دیگر کے خلاف انکوائری کر کے سخت ایکشن لیا تھا۔
یہ کیس اب پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ایڈجوڈیکیٹر پینل کے سامنے پیش ہوگا جہاں تمام شواہد اور فریقین کے بیانات کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان ایف آئی اے میں تعینات اسلام آباد ہائی کورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ قومی اسمبلی؛ اپوزیشن نے خزانہ ڈویژن کے بجٹ پر کٹوتی کی 60 تحاریک پیش کردیں علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے، عدالت نے کیا کہا؟ فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ بندی چند دنوں میں متوقع: ٹرمپ کے ثالث کا دعویٰ جلد بازی کی تعمیرات کی قلعی کھل گئی، سرینا چوک کے قریب سڑک بیٹھ گئی،تصاویر اور ویڈیوز سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی باکسر خالد محمود
پڑھیں:
صاحب حیثیت افراد سیلاب متاثرین کی مدد کریں روبینہ خالد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ان کی خصوصی ہدایت کے مطابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے سوات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ذاتی حیثیت میں امدادی سامان سیلاب متاثرین کو فراہم کیا، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کے دن یہ پیغام دیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ عملی طور پر یکجہتی دکھائی جائے اور ان کی مدد کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صاحب حیثیت افراد اس مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر ان بہن بھائیوں کی مدد کریں جو سیلاب جیسی ناگہانی آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے خاندان اپنی عزت کا بھرم رکھنے کیلیے مانگ نہیں سکتے، اس لیے ضروری ہے کہ ان تک پہنچا جائے اور ان کی بھرپور مدد کی جائے اور خاص خیال رکھا جائے کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔