لاہور، سرگودھا، خوشاب سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
پنجاب میں لاہور ، خوشاب، بھلوال اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کرک میں بھی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں بھی پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا جبکہ بلتستان ڈویژن میں بھی آج سے بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرگودھا ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-17
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا میں ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو بعد میں سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے پاسبان وطن پاکستان پارٹی کے سربراہ شیخ مختار کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، انتخابی نشان الاٹ کیے جا چکے ہیں اور بیلٹ پیپرز بھی چھپ چکے ہیں۔ اس مرحلے پر ایک شخص کی درخواست پر انتخابات روکنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاسبان وطن پاکستان پارٹی 20 اکتوبر کو رجسٹرڈ ہوئی، اگر یہ پارٹی 13 اکتوبر تک رجسٹرڈ ہو جاتی تو امیدوار الیکشن میں حصہ لے سکتے تھے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اب یہ رک جائیں، اگلی بار الیکشن لڑ لیں، بیلٹ پیپرز کی لاگت بھی بہت زیادہ ہے، اس مرحلے پر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں۔ قبل ازیں درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں سیلاب کے باعث ضمنی الیکشن ملتوی ہوا تھا، تاہم نئے انتخابی شیڈول کے وقت ان کے مؤکل کو دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرنے دیے گئے۔