سرگودھا: غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
سرگودھا کے قصبہ کلیارمیں غیرت کے نام پربھائی نے بہن کو گلا دباکرقتل کردیا۔ قتل کےبعد ملزم فرارہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کےمطابق تحصیل چھوٹا ساہیوال کے قصبہ کلیار کی رہائشی لڑکی کچھ عرصہ قبل ایک شخص کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے کوٹری میں خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے دفنانے کا انکشافعلاقہ کے معززین کے کہنے پر لڑکی چند روز قبل واپس گھر آگئی تھی۔ گھر واپسی پر ملزم نے اپنی بہن پر تشدد کیا اور بعد میں گلہ دباکر قتل کردیا۔
تھانہ چھوٹا ساہیوال پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی؛ خاتون کو ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیو، ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ سٹی کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے پر نوٹس لیا تھا جس پر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا، خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
تھانہ سٹی پولیس نے سی پی او سید خالد ہمدانی کے حکم پر اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت قابل برداشت نہیں اور ملزم کوئی بھی ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔