خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کر لی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے میلوں دور دہشتگردوں کے ڈرونز کونشانہ بناکر گرا سکےگی۔اینٹی ڈرون سسٹم کو اہم سرکاری تقاریب، شخصیات اورعمارتوں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان اورجنوبی اضلاع میں دہشتگردی کیلئے ڈرونز استعمال کیے ہیں جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی بھارت نے پاکستان پرحملوں میں ڈرونز استعمال کیے تھے۔
اس حوالے سے انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ ہم مزید جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں اورپولیس کو جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈرون سسٹم کو محرم کےجلوسوں میں سکیورٹی کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اینٹی ڈرون
پڑھیں:
پشاور, خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 9۔4 محسوس کی گئی، زلزلہ 3 بجکر 50 منٹ پر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 9۔4 محسوس کی گئی، زلزلہ 3 بجکر 50 منٹ پر آیا۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔